Chitral Times

Dec 3, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سینیٹ نے سود کے خاتمے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

Posted on
شیئر کریں:

سینیٹ نے سود کے خاتمے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ ) سینیٹ نے سود کے خاتمے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔سینیٹ میں رباء کے خاتمے سے متعلق قرارداد پیش ہوئی۔ قرارداد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے پیش کی۔وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا نے قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ملک کی اکنامی سود فری ہو، حکومت سود کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے۔سینیٹ نے سود کے خاتمے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی یاد رہے کہ حکومت نے شرعی عدالت کے سود کے خاتمے کے فیصلے کیخلاف اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلیں سپریم کورٹ سے واپس لے لی ہیں۔ چیف جسٹس نے اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ہیں۔

 

 


شیئر کریں: