Chitral Times

Dec 1, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حج ریگولر سکیم کے 44190 کے کوٹہ کے ضمن میں بینکوں میں 72869 درخواستیں موصول

Posted on
شیئر کریں:

حج ریگولر سکیم کے 44190 کے کوٹہ کے ضمن میں بینکوں میں 72869 درخواستیں موصول ہوئی ہیں

حج مقدس مذہبی فریضہ ہے، حکومت پاکستان عازمین حج کو ممکنہ سہولیات فراہم کرنے میں پرعزم ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہاہے کہ حج ایک مقدس مذہبی فریضہ ہے اور حکومت پاکستان عازمین حج کو ممکنہ سہولیات فراہم کرنے میں پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کویہاں حج سکیم 2023 پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبدالشکور، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات طارق محمود پاشا، سیکرٹری مذہبی امور، سپیشل سیکرٹری خزانہ اور وزارت خزانہ و مذہبی امور کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں حج 2023 کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

 

سیکرٹری مذہبی امور نے اجلاس کو بتایا کہ حج کے لیے درخواستوں کی وصولی 31 مارچ 2023 کو حکومتی پالیسی کے مطابق بند کر دی گئی تھی، ریگولر سکیم کے 44190 کے کوٹہ کے ضمن میں بینکوں میں 72869 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2023 کے لیے اپنی غیر ملکی زرمبادلہ کی ضروریات کے بارے میں تفصیلات بھی فراہم کیں۔وزیرخزانہ نے ریگولر اسکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کی حتمی تعداد کے بارے میں بینکوں سے مکمل معلومات حاصل کرکے منگل 4 اپریل تک فراہم کرنے کی ضرورت پرزوردیا اورکہاکہ مکمل معلومات کے حصول کے بعد حکومت حتمی تعدادکا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ حج ایک مقدس مذہبی فریضہ ہے اور حکومت پاکستان عازمین حج کو ممکنہ سہولیات فراہم کرنے میں پرعزم ہے۔

بھارت سے دوستی کیلئے جنرل (ر) باجوہ نے مجھ پر دباؤ ڈالا: عمران خان

لاہور(سی ایم لنکس) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پہلے سوموٹو کے ذریعے اسمبلی بحال کی تو سوموٹو ٹھیک تھا اب سپریم کورٹ سوموٹو کے ذریعے الیکشن چاہ رہی ہے تو اب یہ لوگ سوموٹو کے پیچھے پڑ گئے ہیں، اگر 90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں آئین نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہے گی۔لاہور میں صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے گھر پر میری غیر موجودگی میں جو حملہ کیا گیا اس کا کوئی جواز نہیں تھا، گھر کے حملے کے حوالے سے کیس تیار کر لیا ہے جلد ہی فائل کر دیا جائے گا، نگران حکومت کو نیوٹرل کا کردار ادا کرنا چاہیے تھا جو وہ نہیں کر رہے، محسن رضا نقوی، آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور جرائم پیشہ افراد ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی اب اسٹبلشمنٹ اور ہمارے درمیان کسی بھی قسم کا کردار ادا نہیں کر رہے، شاہ محمود قریشی اور پرویز الہٰی کو الیکشن نہ کروائے جانے کی صورت میں دیگر جماعتوں سے رابطے بحال کرنے کا ٹاسک دیا ہوا ہے، 90 روز میں الیکشن نہ کروائے گئے تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے، میڈیا پر ہمارا مکمل بلاک آؤٹ کیا گیا ہے۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیا کو بھی کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کس قانون کے تحت یہ توڑی گئی پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں بحال کریں گے، باجوہ ایک روز کچھ کہتا ہے اور دوسرے روز اس بات سے مکر جاتا ہے، باجوہ کے خلاف احتساب فوج کے اندر سے ہونا چاہیے، باجوہ بھارت سے دوستی چاہتا تھا جس کیلئے مجھ پر دباؤ بھی ڈالا گیا۔


شیئر کریں: