Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا

Posted on
شیئر کریں:

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا

سوات (نمائندہ چترال ٹائمز) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں 16مارچ 2023 ء سے اضافہ کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یاداشت کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں ڈیزل کی فی لیڑ قیمت 298.00 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نیا کرایہ نامہ کے مطابق مینگورہ سے بٹ خیلہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 147روپے او ر عام بس کا کرایہ 140 روپے درگئی کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 210 او ر عام بس کا کرایہ200 روپے، تھانہ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ110 او ر عام بس کا کرایہ104روپے، سخاکوٹ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ219 او ر عام بس کا کرایہ 209روپے، مٹہ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ69اور عام بس کا کرایہ66روپے، چارباغ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ41 او ر عام بس کا کرایہ39روپے،خوازہ خیلہ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ81 او ر عام بس کا کرایہ 77روپے، بحرین کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ194 او ر عام بس کا کرایہ 185روپے مقرر کیا گیا ہے۔

 

اسی طرح ضلع شانگلہ تحصیل الپوری سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 203 روپے اور عام بس کا کرایہ 194 روپے، بشام سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 322 روپے اور عام بس کا کرایہ 307 روپے اور الوچ سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ360 او ر عام بس کا کرایہ 343روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح پیر بابا سے پشاور کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ482روپے او ر عام بس کا کرایہ 459 روپے, مردان کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 304روپے او ر عام بس کا کرایہ 289 روپے، پیر بابا سے کلیل کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ19روپے او ر عام بس کا کرایہ18 روپے اور پیر بابا سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 182روپے او ر عام بس کا کرایہ 173 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ یاداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلباء، معزورافراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔


شیئر کریں: