Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پولوگرواونڈ میں تقریبا دو ہزارافراد میں مفت آٹا تقسیم کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی 

Posted on
شیئر کریں:

چترال پولوگرواونڈ میں تقریبا دو ہزارافراد میں مفت آٹا تقسیم کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) لویر چترال میں وفاقی حکومت کی طرف سے فری رمضان آٹا پیکج کی تقسیم کا کام  منظم اورمربوط اندازمیں پیر کے روز پولو گراونڈ میں جاری رہا جس میں بشمول خواتین دو ہزار سے زائد افراد نے مفت آٹا حاصل کیا۔ جبکہ گرین گودام دنین چترال میں جگہ کم ہونے اور رش بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے آٹے کی تقسیم میں دشواری کے ساتھ بہت سے لوگ آٹا کی حصول سے محروم رہ جاتے تھے۔

پولوگراونڈ چترال میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے  ایڈیشنل اے سی عدنا ن ملوکی اور چترال پولیس کے ایس ڈی پی او جمال شاہ نے تقسیم کی نگرانی کرتے رہے جبکہ موقع پر موجود متعدد خواتین نے تقسیم کار کی رفتار اور طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پرکسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے  ریسکیو ۱۱۲۲کی ایمبولینس بھی موقع پر موجود تھی۔

ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد علی خان نے ڈسٹری بیوشن سنٹر کا دورہ کرنے کے بعد مقامی میڈیا کو بتایاکہ عوام کے لئے مزید آسان بنانے کے لئے ویلج کونسل لیول تک تقسیم کو یقینی بنائی جائے گی۔ جبکہ دروش میں بھی ڈسٹری بیوشن جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس پیکج کی تقسیم کاکام 28رمضان المبارک تک جاری رہے گا اورکوئی حقدار محروم نہیں رہے گا جس کے نام پر 8171سے مسیج آئی ہو۔ ڈی سی نے عوام پر زور دیاکہ جنہیں ابھی تک 8171سے مفت آٹا کے بارے میں اطلاع نہیں آئی ہے، وہ ان سنٹروں میں آکر تقسیم کے کام میں خلل ڈالنے کی کوشش نہ کرے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی بھی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ناقص آٹا کی رپورٹ فوری طور پر انہیں دی جائے تاکہ بروقت کاروائی کی جاسکے۔   ۔

chitraltimes free atta distribution pologround3 chitraltimes free atta distribution pologround aac maloki chitraltimes free atta distribution pologround2 chitraltimes free atta distribution pologround


شیئر کریں: