Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رمضان المبارک کے لئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

رمضان المبارک کے لئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) حکومت خیبر پختونخوا نے رمضان کے مقدس مہینے کے لئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے دفاتر پیر سے جمعرات تک صبح8 بجے سے دن2 بجے تک کام کریں گے جبکہ جمعہ کے روز مذکورہ سرکاری دفاتر صبح آٹھ بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک اپنے متعلقہ سرکاری فرائض اور ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ اسی طرح ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر میں پیر سے جمعرات تک اور ہفتے کے دن صبح آٹھ بجے سے ایک بجے دن تک اپنی متعلقہ ذمہ داریاں اور فرائض ادا کیے جائیں گے جبکہ جمعہ کے دن صبح 8 بجے سے دن 12 بجے تک کام کیا جائے گا۔ اس امر کا اعلان محکمہ انتظامیہ حکومت پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔

 

دریں اثنا چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے ایک حکم نامے کے مطابق پشاور ہائی کورٹ پشاور اور اس کے کے بنچز اور خیبر پختونخوا میں اس کے تمام ماتحت عدالتیں رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں درج ذیل اوقات کار کی پابندی کریں گے۔ پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح آٹھ بجے سے ایک بجے(وقفہ کے بغیر) جمعہ کے دن8 آٹھ بجے سے دوپہر 12 بجے تک جبکہ اتوار کو چھٹی ہوگی۔


شیئر کریں: