Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن پشاور کے نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری

Posted on
شیئر کریں:

چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن پشاور کے نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری

پشاور ( نمایندہ چترال ٹایمز ) پشاور پریس کلب میں چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب کابینہ کے حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی. جس میں چترال کے مختلف سیاسی اور سماجی راہنماؤں سمیت سابقہ ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن نے بھی شرکت کی. تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکریٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن عبدول الاکرم نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا. حلف اٹھانے کے بعد نو منتخب صدر علی اکبر خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلباء کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کی یقین دہانی کرائی اور تقریب میں موجود سیاسی اور سماجی راہنماؤں سے تعاون کی اپیل کی.

نو منتخب صدر نے چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتی طلباء کے لیے اپنے کابینہ میں مخصوص جگہ دی جوکہ طلباء کے مابین باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بہترین اقدام ہے. اس کے ساتھ ساتھ نو منتخب صدر نے سابقہ صدر خلق داد لقانی کے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے فیمل اور مدارس کے طلباء کو بھی اپنے کابینہ میں مخصوص نمایندگی دی. اس کے بعد تقریب کے مہمانان گرامی فضل ربی جان(سابقہ ناظم اسلامی جمعیت طلباء چترال) مہربان الہی ( سابق صدر انجمن کھوار پشاور حلقہ) پیر مختار (صدر ٹی ٹی ایچ سی) ج عبدلرزاق(صدر چترالی بازار پشاور) نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چترالی طلباء کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی.

تقریب کے صدر محفل اور سابقہ ایم پی اے چترال مولانا مولانا ہدایت الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے سی ایس اے کے کاوشوں کو سراہا اور طلباء کے مابین مثبت تعلق قائم رکھنے پر زور دیا. آخر میں مہمان خصوصی عبدول الاکرم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سی ایس اے کی طلباء کے لیے خدمات کو سراہا اور اپنی طرف سے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کی.

واضح رہے کہ چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدارتی انتخابات 15 فروری کو ہویے تھے جس میں علی اکبر خان نے 963 میں سے 349 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے. اس مرتبہ سی ایس اے کے صدارتی انتخابات میں پہلی بار مدارس کے طلباء نے بھی ووٹ ڈالے تھے۔ نو منتخب صدر علی اکبر خان کا تعلق لویر چترال بلپھوک سے ہے. وہ گل اکبر خان کا فرزند ارجمند ہے۔

chitraltimes chitral students association oath taking cermony


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
72831