Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یونیورسٹیوں کے ایڈہاک ملازمین کو قانون کے تحت مستقل کیاجائیگا، گورنرحاجی غلام علی

شیئر کریں:

یونیورسٹیوں کے ایڈہاک ملازمین کو قانون کے تحت مستقل کیاجائیگا، گورنرحاجی غلام علی

گورنر سے رکن قومی اسمبلی جیمز اقبال ہمراہ بشپ ہمفرے سرفراز پیٹر کی ملاقات،ایڈورڈز کالج کی تعلیمی خدمات، اقلیتی برادری کی فلاح و بہود پر تبادلہ خیال
گورنر سے مردان، لکی مروت، شمالی وزیرستان کے مئیر، تحصیل چیئرمینوں، سوات سے 13 رکنی نمائندہ وفد سمیت دیگر عوامی وفود کی گورنر ہاؤس میں الگ الگ ملاقاتیں، مختلف عوامی مسائل پر گفتگو

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں میں تعلیمی معیارکی بہتری کیلئے اورجامعات کودرپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ یونیورسٹیوں کے جتنے بھی ایڈہاک ملازمین ہیں، انہیں قانون کے تحت مستقل کیاجائیگا، یونیورسٹی کے ملازمین اورفیکلٹی اراکین کوبھی جامعات کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرناہوگا۔یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس میں مردان، لکی مروت، شمالی وزیرستان اور سوات سے نمائندہ عوامی وفود سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران کی، گورنرسے رکن قومی اسمبلی جیمزاقبال اوربشپ ہمفرے سرفراز پیٹر نے بھی گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ایڈورڈز کالج کی تعلیمی خدمات اورصوبہ میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کی فلاح و بہود پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

 

اس موقع پر گورنر کا کہنا تھا کہ صوبہ کے امن و ترقی میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کا کردار قابل تعریف ہے، اقلیتوں کے مذہبی، شخصی آزادی و حقوق کا مکمل تحفظ کیا گیا ہے، مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے وفاق اور صوبائی حکومتوں نے قابل قدر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔علاوہ ازیں گورنر سے اورنگزیب یوسفزئی اور شمس الحق کی سربراہی میں کالام سے کاروباری شخصیات کی9رکنی نمائندہ وفد نے بھی ملاقات کی۔ وفدنے مختلف علاقائی مسائل اور کاروباری مشکلات سے گورنر کو آگاہ کیا۔ گورنرنے بعض مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے جبکہ دیگر مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔جس پر وفد نے مشکلات کے حل کیلئے تعاون کی یقین دہانی پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔

بعدازاں گورنرسے میئر شمالی وزیرستان احمدسعیدکی قیادت میں 11رکنی نمائندہ وفد نے بھی ملاقات کی۔ چیئرمین گرینڈ جرگہ اتمانزئی مولانامصباح اللہ بھی اس موقع پر موجودتھے۔ وفد نے علاقے کے عوام کو درپیش بعض مسائل بالخصوص تعلیمی سہولیات سے متعلق گورنر کو آگاہ کیا۔ دریں اثناء گورنر سے ضلع سوات سے مولاناسید قمر، چارباغ تحصیل کے چیئرمین احسن اللہ کی قیادت میں 13رکنی نمائندہ عوامی وفد، مردان سے مولاناامانت شاہ حقانی کی قیادت میں 5 رکنی عوامی نمائندہ وفد، لکی مروت سے امیرزادہ خان کی سربراہی میں 9 رکنی نمائندہ عوامی وفد نے بھی الگ الگ ملاقات کی اور گورنر کو اپنے اپنے متعلقہ علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا جس پرگورنرنے وفود کو مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ گورنرہاؤس کا دورہ کرنے والے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کا کہناتھاکہ موجودہ معاشی مشکلات کے باعث ملک بھر میں عوام کو تکالیف کاسامناکرنا پڑرہاہے تاہم ان مشکلات کا ہم نے بحیثیت قوم ملکر مقابلہ کرناہے، صوبائی اوروفاقی حکومت رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کررہی ہے صوبہ کے مستحق عوام کو مفت آٹااورسستے گھی،چینی کی فراہمی یقینی بنارہی ہے، حکومت کی ہرممکن کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیاجائے۔#

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72813