Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے لئے دفتری اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا

Posted on
شیئر کریں:

وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے لئے دفتری اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے لئے دفتری اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا ہے، پیر تا جمعرات صبح ساڑھے سات بجے تا دن ڈیڑھ بجے تک دفاتر کام کریں گے۔کابینہ ڈویڑن سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ یکم رمضان سے پیر تا جمعرات ساڑھے سات تا ڈیڑھ بجے جبکہ جمعہ کو ساڑھے سات تا سہ پہر 12 بجے تک دفتری اوقات ہونگے۔کابینہ ڈویڑن کا یہ نوٹیفکیشن ایوان صدر، وزیراعظم آفس، وزیراعظم ہاؤس، الیکشن کمیشن آف پاکستان، اے جی پی آر، وفاقی وزارتوں، ڈویڑنوں، پارلیمنٹ ہاؤس، تمام صوبائی چیف سیکرٹریز سیکرٹریٹ پر لاگو ہوگا۔

 

 

رمضان المبارک 1444 کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل پشاور میں ہوگا

اسلام آباد(سی ایم لنکس) رمضان المبارک 1444 کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل (بدھ کو) پشاور میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ اسلام آباد زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔ملک بھرسے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چاند کی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔


شیئر کریں: