Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رمضان ریلیف پیکج کے تحت صوبے کے مستحق خاندانوں میں 19 ارب 77 کروڑ روپے کی لاگت سے مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا، نگران وزیر خوراک فضل الٰہی

Posted on
شیئر کریں:

رمضان ریلیف پیکج کے تحت صوبے کے مستحق خاندانوں میں 19 ارب 77 کروڑ روپے کی لاگت سے مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا، نگران وزیر خوراک فضل الٰہی

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے نگران وزیر برائے خوراک اور آبپاشی فضل الٰہی نے کہا ہے کہ صوبے کی مالی مشکلات کے باوجود وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق نگران حکومت خیبر پختونخوا نے غریب عوام کی ضروریات اور مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کیلئے انیس ارب 77 کروڑ روپے کی لاگت سے مفت آٹے کی فراہمی کے پیکج کا اعلان کیا ہے جس سے صوبے کی تقریباً 92 فیصد آبادی مستفید ہو سکے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان ریلیف پیکج کے حوالے محکمہ خوراک پشاور میں ایک پرہجوم پریس بریفنگ کے دوران میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔پریس بریفنگ میں نگراں صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ، اوقاف اور مذھبی و اقلیتی امور فیروز جمال شاہ کاکا خیل اور سیکرٹری محکمہ خوراک عابد وزیر بھی موجود تھے،

 

میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر خوراک نے کہا کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں صوبے کے مستحق خاندانوں میں 2 لاکھ سینتالیس ھزار پانچ سو میٹرک ٹن گندم سے ایک کروڑ 72لاکھ سے زائد 10 کلو آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اس سسٹم میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ 57لاکھ 50 ہزار سے زائد گھرا نوں میں مفت سرکاری آ ٹا تقسیم ہوگا اس موقع پر سیکرٹری محکمہ خوراک عابد وزیر نے مذکورہ پیکیج کے متعلق میڈیا کو بتایا کہ رمضان ریلیف پیکیج کیلیے صوبے میں 7ہزار 600 سے زائد سیل پوائنٹس قائم کئے جائینگے جن میں چھ ہزار محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ مل کر قائم کریں گے جبکہ ایک ہزار چھ سو پوائنٹس یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن قائم کرے گی،

 

عابد وزیر کا کہنا تھا کہ رمضان پیکج کے مطابق فی خاندان دس کلو گرام آٹے کے تین تھیلے فراہم کیئے جائیں گے سیکرٹری محکمہ خوراک کا مزید کہنا تھا کہ مستحق افراد کو آٹے کے حصولی کیلئے اپنا اصلی شناختی کارڈ رجسٹرڈ سیل پوائنٹس پر پیش کرنا ہوگا اور ایک خاندان کا کوئی بھی فرد آٹا حاصل کر سکتا ہے، عابد وزیر نے اہلیت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ جن مستحق خاندانوں کے نام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل نہیں ہے وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نزدیکی دفتر میں جا کر خود کو رجسٹرڈ کروا کر 24 گھنٹے کے اندر رمضان ریلیف پیکج کے حقدار بن سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی خاندان ان لائن پلے سٹور سے مرستیال ایپ پر یا 8171 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اپنی اھلیت کے بارے میں معلومات بھی حاصل کر سکتا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72757