Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی۔پی۔او چترال کا ایس۔ایچ۔اوز کے ساتھ آن لائن میٹنگ اور اپر چترال پولیس کے جوانوں کے لیے آن لائن اردلی روم کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

ڈی۔پی۔او چترال کا ایس۔ایچ۔اوز کے ساتھ آن لائن میٹنگ اور اپر چترال پولیس کے جوانوں کے لیے آن لائن اردلی روم کا انعقاد
رمضان المبارک کے دوران تمام مساجد/عبادت گاہوں میں فل پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ نے اپنے آفس میں تمام تھانہ جات کے ایس۔ایچ۔اوز کے ساتھ رمضان المبارک کے حوالے سے آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا۔آن لائن میٹنگ کے دوران ڈی۔پی۔او نے تمام ایس۔ایچ۔اوز کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ رمضان لمبارک کے دوران سیکورٹی انتظامات کو فل پروف بنانے کے ساتھ خصوصا سہری اور افطار کے وقت پیدل گشت میں اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے تمام تھانوں کے سطح پر علاقہ مشراں پر مشتمل امن کمیٹی قائم کیا ہے جن کی تعاون سے رمضان المبارک کے دوران امن وامان بر قرار کھنے کے ساتھ علاقہ میں مشکوک نقل و حمل اور جرائم پیشہ افراد کے بارے بر وقت متعلقہ تھانے کو اطلاع کرنے میں انکی مدد حاصل کیجائیگی۔

ڈی۔پی۔او نے تمام تھانوں کے پراگرس کا جائزہ لیا اور اس میں مزید بہتری لانے کی نسبت ایس ۔ایچ۔اوز کو خصوصی ہدایات بھی دی۔ ڈی۔پی۔او نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اپنے اپنے علاقوں میں سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر کریں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کریں۔ تھانے آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان مسائل کو جلد از جلد قانونی طریقے سے حل کریں۔

chitraltimes dpo chitral lower online meeting with shos and ardaly room 2
ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ نے اپر چترال پولیس کے جوانوں کے جائز عرض معروض و شکایت سننے کیلئے اپنے دفتر میں آن لائن اردلی روم کا انعقا د کیا

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے پولیس جوانوں کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور ان کے جائز عرض معروض سننے کی خاطر اپنے دفتر میں آن لائن اردلی روم کا انعقاد کیا۔ جسمیں اپر چترال کے مختلف تھانوں، چوکیات، شعبہ جات اور پولیس لائن میں تعینات جوانان پیش ہوکر اپنے مسائل سے ڈی۔پی۔او کو آگاہ کیا۔

ڈی۔پی۔او نے اس موقع پر پولیس جوانوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔اردلی روم کے دوران ڈی۔پی۔او نے جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پولیس جوان فورس کا اصل سرمایہ ہیں جن کو درپیش مسائل کا حل میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آپ کے مسائل کے حل کیلئے میرے افس کے دروازے ہر وقت کھلے رہینگے۔

اس موقع پر ڈی۔پی۔او نیاپر چترال پولیس افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران تمام مساجد/عبادت گاہوں میں سیکورٹی انتظامات کو فل پروف بنایا جائے۔
اس کے علاوہ ایس۔ایچ۔اوز کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ عوام کے درمیان معمولی تنازعات کو مشیران علاقہ کی موجودگی میں باہمی صلح اور اتفاق رائے حل کریں۔

chitraltimes dpo chitral lower online meeting with shos and ardaly room 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
72749