Chitral Times

Mar 29, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر بلدیات کی ڈیپو ٹیشن پر آئے افسران کو اپنے محکمہ واپس بھیجنے اور محکمہ کے ملازمین کو اپنے ہی سکیل کے مطابق ڈیوٹی انجا م دینے کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

وزیر بلدیات کی ڈیپو ٹیشن پر آئے افسران کو اپنے محکمہ واپس بھیجنے اور محکمہ کے ملازمین کو اپنے ہی سکیل کے مطابق ڈیوٹی انجا م دینے کی ہدایت

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے نگران وزیر بلد یات،الیکشن ود یہی ترقی ساول نذیر ایڈوکیٹ نے محکمہ بلدیات میں دوسرے محکموں سے ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے افسران کی ڈیپو ٹشن کو ختم کرکے اپنے اپنے محکموں کو واپس بیھج دینے اور محکمہ میں وہ ملازمین جو اپنے اپنے سکیل سے زیادہ سکیل میں ڈیوٹیاں سرانجا م دے رہے ہیں کو فوری طورپر اپنے اپنے سکیل اور پو سٹ کے مطابق ان کی واپسی کے احکا ما ت جاری کئے ہیں یہ ہدایت انہوں نے محکمہ کے متعلقہ حکام کو دیں۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ محکمہ کے ملازمین کے حقوق کا خاص خیال رکھا جائے گا اور محکمہ میں کسی قسم کی میرٹ کی خلاف ورزی نہیں ہوگی انھوں نے کہا کہ محکمہ کی کارکردگی اور افادیت میں اضافہ کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اس میں قانون کے مطابق اصلاحات ہوں انہوں نے محکمہ میں ڈیپو ٹیشن کے خاتمے کو مثبت اقدا م قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان اقدا م کی بدولت محکمہ واضح طور پر عوا می امنگوں کے مطابق کا م کر سکے گا۔

 

 

  سیاحت کے فروغ کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں. مشیر وزیر اعلیٰ

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) نگران وزیر اعلیٰ کے مشیر سیاحت و ثقافت ظفر محمود نے کہا ہے کہ نگران حکومت سیاحت کا فروغ و ترقی چاہتی ہے لہٰذا متعلقہ افسران سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔وہ پشاور میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں محکمہ سیاحت کے سیکرٹری طاہر اورکزئی اور افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز کے اغراض و مقاصد اور سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی سہولیات و انتظامات اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت بارے تفصیلی طور بتایا گیا۔مشیر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں اور اس سلسلے میں کوئی غفلت یا تساہل کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا لہٰذا تمام سیاحتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ سیاحتی سیزن سے سیاح زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔ظفر محمود نے کہا کہ سیاحتی و تفریحی مقامات کی ترقی نگران حکومت کی ترجیحات ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیاحتی مقامات قابل دید ہیں جن سے نہ صرف صوبے کے لوگ بلکہ مہمان سیاح بھی لطف اندوز ہوتے ہیں اسی لئے ایسے مقامات کو پر کشش بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔


شیئر کریں: