Chitral Times

Apr 2, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں سیاحت کے فروع کے حوالے سے پشاور میں ایک روزہ مائیکرو ٹورازم پروموشن پروگرام کا انعقاد

شیئر کریں:

چترال میں سیاحت کے فروع کے حوالے سے پشاور میں ایک روزہ مائیکرو ٹورازم پروموشن اور کلچر پروگرام کا انعقاد

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) قشقار ڑوارزم،خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹوارزم اور فیڈریشن اف پاکستان چیمبرز اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے پشاور میں ایک روزہ مائیکرو ٹوارزم پروموشن اور کلچر پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ نشتر ہال میں ہفتے کےر وز تینوں اداروں کے اشتراک سے چترال میں سیاحت کے فروع کے حوالے سے ایک رنگا رنگ اور منفرد پروگرام کا انعقاد ہوا ۔یہ پروگرام چار حصوں پہ مشتمل تھا پروگرام کے پہلے حصے میں چترالی مصنوعات کی نمائش،دوسرے حصے میں سیاحت کے فروع کے حوالے سے سیمینار،تیسرا مشاعرہ اور چوتھا پروگرام چترالی کلچرل شو پر مشتمل تھا۔نمائش کا افتتاح نگران مشیر برائے نگران وزیر اعلٰی ملک مہر الٰہی تھے،دیگر مہمانان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کلچر ریاض،ایڈیشنل کمشنر پشاور سید کاظم شاہ،اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان پشاور محترمہ رفعت،جمیز سٹونز پاکستان کے صدر منہاج باچا،فیڈریشن اف پاکستان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرتاج احمد خان،چترالی بازار پشاور کے صدر عبدالرزاق و دیگر معززین نے کیا۔

افتتاح کے بعد مہمانوں نے مختلف اسٹالز کا وزٹ کیا اور اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔اس کے بعد سیمینار کا آغاز ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مقررین نے چترال میں ٹوارزم کے فروع کے حوالے سے اپنی تجاویز اور آراء پیش کِے۔مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال میں سیاحت کے فروع کے حوالے سے میں اپنی بھر پور کوشش کروں گا اس سلسلے میں وزہر اعلٰی کے پی کے اور گورنر کے پی کے سے مل کر اس راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی کوشش کروں گا۔مہمان خصوصی نے چترال کے باسیوں کی شرافت اور ان کی ثقافت کو خوب سراہا۔آخر میں قشقار ٹوارزم کے سی ای او نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے سماجی شخصیات کو تعریفی اسناد اور شیلڈز سے نوازا گیا۔

chitraltimes chitral mircro tourisom promotion program 5

chitraltimes chitral mircro tourisom promotion program 3 chitraltimes chitral mircro tourisom promotion program 4


شیئر کریں: