Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان روسی تیل جی سیون کے نرخوں پر حاصل کرے، امریکا

Posted on
شیئر کریں:

پاکستان روسی تیل جی سیون کے نرخوں پر حاصل کرے، امریکا

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)امریکا نے پاکستان کو تجویز دی ہے کہ وہ روس سے مناسب قیمت پر تیل درآمد کرنے کے لیے جی سیون کی طے کردہ نرخوں پر عمل کرے۔ایک خصوصی انٹرویو میں امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے توانائی جیفری پیاٹ نے امریکی تاپی پائپ لائن گیس اور وسط جنوب ایشیا (کاسا) منصوبوں کی حمایت کی۔جیفری پیاٹ نے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تاکہ ایک انتہائی مضبوط شراکت داری کیلیے امریکی عزم سے آہ کیا جا سکے اور اس اہم عبوری لمحے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے جو اس وقت دونوں ملکوں کو درپیش ہے۔تاپی اور کاسا منصوبوں کے پس منظر میں انہوں نے کہا کہ طالبان کے اقتدار میں واپس آنے کے بعد مزید چیلنجز تھے، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم علاقائی رابطے کے نظریے کو ترک کر رہے ہیں۔ یہ دنیا بھر میں امریکی توانائی کی سفارت کاری کا ایک اصول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یوکرائن کے ساتھ موجودہ جنگ کے بعد روس توانائی فراہم کرنے والا قابل اعتماد ملک نہیں رہا،اس سے پاکستان سمیت ہر اس ملک کیلیے اہم مضمرات ہیں جس کیلئے توانائی اہم مسئلہ ہے۔جیفری پیاٹ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان روس کے ساتھ تیل کی سپلائی کیلیے جتنا مشکل ہو بات چیت کرے گا تاکہ بہترین قیمت کو آگے بڑھایا جا سکے۔

 

اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد(سی ایم لنکس) پنجاب حکومت کی جانب سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا قافلہ اسلام آباد روانہ ہوگیا ہے، تاہم پنجاب حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ144 نفاذ کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریلیوں، جلسوں اور دیگراجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی، چار سے زائد افراد کے اجتماع پر مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے، کسی بھی شخص کو اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہو گی، دفعہ 144 کا نفاذ ایک دن کے لیے ہو گا۔علاوہ ازیں پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی سکیورٹی پلان کے مطابق 5 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ساتھ ہی جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف کنٹینر لگاکر راستے سیل کردئیے گئے۔

 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹرے وے اسلام آباد ٹول سے پہلے پنجاب پولیس نے کنٹینرز کھڑے کردیئے ہیں، کنٹینرز کو ٹول پلازہ سے پہلے 1000 میٹرکے فاصلے پر سڑک کنارے کھڑا کیاگیا۔پولیس ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ضرورت پڑنے پر راستہ بند کرنے کیلئے اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے، عمران خان کا قافلہ پہنچنے پر پنجاب پولیس ہنگامی اقدامات کررہی ہے، دوسری جانب پنجاب پولیس اور اسلام آباد پولیس کی بڑی نفری پرانے ٹول پلازہ پر تعینات ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے، عمران خان قافلے کی شکل میں براستہ موٹروے اسلام آباد پہنچیں گے۔توشہ خانہ کیس کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس کی نیب کورٹ نمبر ون میں ہوگی، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو فرد جرم عائد کرنیکے لییطلب کر رکھا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72685