Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل کالج چترال کو اپگریڈ کرکے گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ کا درجہ دیدیا گیا

شیئر کریں:

گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل کالج چترال کو اپگریڈ کرکے گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ کا درجہ دیدیا گیا

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کو اپگریڈ کرکے گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ کا درجہ دینے کے سلسلے میں تقریب ہفتے کے روز چترال میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی منیجنگ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ اتھارٹی (ٹویٹا) انجینئر عبدالغفار نے فیتہ کاٹ کر افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد علی خان اور ڈی پی او اکرام اللہ خان بھی موجود تھے۔ منیجنگ ڈائریکٹر عبدالغفار خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ چترال کے لوگوں سے مجھے دلی محبت ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں چترال میں فنی تعلیمی اداروں کی ترقی کے لیے دوسری دفعہ چترال آیا ہوں اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ چترال میں فنی تعلیم کے لیے بھرپور تعاون کیا جائے گا اور اس سال ستمبر سے باقاعدہ گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کی دو کلاسز کا اجراء کیا جائے گا ۔

 

تقریب سے ڈی۔سی چترال لوئر محمد علی نے اپنے خطاب میں چترال میں فنی تعلیم کی ترویج و ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کا اعادہ کیا اور کالج سے متصل کچی سڑک کو پکی کرنے اور طلباء کے ٹرانسپورٹ کا دیرینہ مسلہء حل کرنے کی بھی یقین دہانی کی،ڈی،پی او چترال اکرام اللہ ص نے بھی طلباء سے اپنے خطاب میں جدید فنی تعلیم کے حصول اور نشے اور جرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل پر زور دیا ہے ۔ گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ چترال کے پرنسپل رحمت کریم نے مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہویے بتایاکہ اس سیشن میں ڈریس ڈیزائننگ اور سول ٹیکنالوجی میں ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر کی کلاسیں شروع کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈائیریکٹر ورکس انجینئر حیدر علی، چیرمین آئی ،ایم ،سی انجینیر سردار ایوب ، یواین ایچ سی ار کے ڈائریکٹر فدا محمد خان ، ویمن ووکیشنل انسٹیٹیوٹ چترال کے پرنسپل سن روز اور بونی کے پرنسپل طیبہ اسلام بھی موجود تھیں۔ منیجنگ ڈائرکٹر ودیگر مہمانوں نے طالبات وطالبا ت میں ٹول کٹس اور سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے۔

بعدازاں منیجنگ ڈایریکٹر نے اپر چترال ضلعے کے صدر مقام بونی میں ویمن ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کابھی دورہ کیا، جہاں پرنسپل طیبہ اسلام نے  مختلف شعبوں کے بارے میں ڈایریکٹر کو بریفنگ د ی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چترال میں پبلک سیکٹر میں پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ کا قیام ایک دیرینہ عوامی مطالبہ رہا ہے۔جس کو موجود ہ منیجنگ ڈایریکٹر نے پورا کرکے لوگوں کا دل جیت لیا ہے۔

chitraltimes gtvc poly technic college chitral inaguration ceremony 4 chitraltimes gtvc poly technic college chitral inaguration ceremony 12 chitraltimes gtvc poly technic college chitral inaguration ceremony 15  chitraltimes gtvc poly technic college chitral inaguration ceremony 18

chitraltimes gtvc poly technic college chitral inaguration ceremony 5 chitraltimes gtvc poly technic college chitral inaguration ceremony 9 chitraltimes gtvc poly technic college chitral inaguration ceremony 19

chitraltimes gtvc poly technic college chitral inaguration ceremony 8 chitraltimes gtvc poly technic college chitral inaguration ceremony 20  chitraltimes gtvc poly technic college chitral inaguration ceremony 22 chitraltimes gtvc poly technic college chitral inaguration ceremony 1 chitraltimes gtvc poly technic college chitral inaguration ceremony 24

chitraltimes gtvc poly technic college chitral inaguration ceremony 14

chitraltimes gtvc poly technic college chitral inaguration ceremony 10


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
72657