
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اپر چترال اور دروش بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، نواب خان ایڈوکیٹ اوراکرام حسین دوبارہ صدرمنتخب
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اپر چترال اور دروش بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، نواب خان ایڈوکیٹ اوراکرام حسین دوبارہ صدرمنتخب
چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اپر چترال کے الیکشن میں نواب خان ایڈوکیٹ دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوگئے جبکہ غلام علی شاہ ایڈوکیٹ نائب صدر، نظار علی خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری اور صاحب گار حسین ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ اپر چترال کے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے بونی میں منعقد ہونے والے انتخابات کے چیف الیکشن کمشنر کے فرائض سینئر وکیل شیر بادشاہ ایڈوکیٹ نے انجام دی۔
دریں اثنا دروش تحصیل بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں اکرام حسین ایڈوکیٹ دوبارہ بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے جبکہ دوسرے عہدیداروں میں غفار علی ایڈوکیٹ نائب صدر، الطاف حسین ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری، حسین احمد ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری، میر اعظم خان ایڈوکیٹ پریس سیکرٹری شامل ہیں۔