Chitral Times

Mar 31, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن لویر چترال کے انتخابات مکمل، ساجد اللہ ایڈوکیٹ دوسری مرتبہ صدر منتخب

شیئر کریں:

ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن لویر چترال کے انتخابات مکمل، ساجد اللہ ایڈوکیٹ دوسری مرتبہ صدر منتخب

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کے انتخابات میں ساجد اللہ ایڈوکیٹ صدر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے قریب ترین حریف محمد عظیم بیگ ایڈوکیٹ نے 19اور خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ کو 10مل گئے۔ سینئر وکیل محمد ظاہر شاہ ایڈوکیٹ کی نگرانی میں منعقد الیکشن میں 67وکلاء نے اپنی حق رائے دہی استعمال کی جوکہ انتہائی خوشگوار ماحول میں انجام پائی۔ محمد ظاہر شاہ ایڈوکیٹ نے انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ ووٹنگ صرف صدارت کے عہدے کے لئے ہوئی کیونکہ دوسرے تمام عہدیدار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے تھے جن میں محمد اسحا ق نائب صدر، سید مختار علی شاہ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری،سردار علی ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری اور ظفر الحق ایڈوکیٹ لائبریری سیکرٹری شامل ہیں۔ انتخابی کمیٹی میں ہدایت الاسلام ایڈوکیٹ بھی شامل تھے جبکہ مبصر کا کردار آفتاب رحیم ایڈوکیٹ نے ادا کیا۔

 

نومنتخب صدر ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں وکلاء برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وکلاء کو درپیش مسائل کو احسن طریقے سے حل کرنے کے ساتھ ساتھ بار کا بینج اور میڈیا کے ساتھ بھی تعلق کو خوشگوار بنانے پر بھر پور توجہ دیں گے جس سے عوام کو ریلیف مل جائے گی۔ اس موقع پر عظیم بیگ ایڈوکیٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنے حق میں ووٹ ڈالنے والوں کا شکریہ اداکیا۔ چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے بھی خطاب کرتے ہوئے میڈیا اور بار کے درمیاں مثالی تعلق کار قائم کرنے کی خواہش کا اظہارکیا اور نو منتخب کابینہ کو اپنی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

 

chitraltimes chitral bar asssoication lower chitral election chitraltimes chitral bar asssoication lower chitral election3 chitraltimes chitral bar asssoication lower chitral election2


شیئر کریں: