Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور دھماکے کا منصوبہ افغانستان میں بنا، دوسرا بمبار بھی تیار تھا، سی ٹی ڈی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور دھماکے کا منصوبہ افغانستان میں بنا، دوسرا بمبار بھی تیار تھا، سی ٹی ڈی

پشاور(چترال ٹایمز رپورٹ )ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ پشاور پولیس لائن دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی، خودکش بمبار کا تعلق مہمند ایجنسی سے تھا اگر وہ ناکام ہوتا تو دوسرا بمبار تیار تھا۔اس بات کا انکشاف ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سہیل خالد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کی۔ افسران نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو پشاور پولیس لائن دھماکے کی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے تمام کرداروں کو پکڑا جائے گا، حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے اور کئی انکشافات سامنے آئے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا شوکت عباس نے کہا کہ پشاور پولیس لائن دھماکے میں 84 افراد شہید ہوئے، کیس کے ماسٹر مائنڈ کو ٹریس کرلیا گیا ہے، خودکش حملہ آور کو 300 کیمروں کی مدد سے پہچانا گیا اس کے ساتھ ہی خودکش حملہ آوور کے ہینڈلر کو ٹریس کر لیا گیا۔انہوں ں ے کہا کہ دھماکے کے لیے دوسرے خودکش بمبار کو بھی تیار کیا گیا تھا، اگر پہلا خودکش حملہ آور ناکام ہوتا تو پھر یہ دوسرا بمبار حملہ کرتا۔انہوں نے بتایا کہ دونوں حملہ آوروں نے افغانستان کے شہر قندوز میں تربیت حاصل کی، خودکش بمبار کا ماسٹر مائنڈ غفار عرف سلیمان تھا، وقوعے کے روز یہ رابطے میں تھا، پشاور دھماکے میں ملوث بمبار کا نام قاری تھا۔

 

 

لوئر کوہستان آتشزدگی واقعہ میں 10 افراد جاں بحق، 3 زخمی، ایک لاپتہ ہے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122

کوہستان لوئر(سی ایم لنکس)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122 لوئر کوہستان ساجد خان نے کہا ہے کہ لوئر کوہستان آتشزدگی واقعہ میں 10 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے ہیں، ایک شخص تاحال لاپتہ ہے جس کو ڈھونڈنے کیلئے سرچ آپریشن ابھی بھی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ آتشزدگی سے چھت گرنے کے واقعہ کے بعد امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔کوہستان لوئر میں پیش آنے والے حادثہ سے متعلق جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لوئر کوہستان کے علاقہ سیری پٹن کے مقام پر گھر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ سے گھر کی چھتیں گر گئیں جس سے گھر میں موجود افراد ملبے تلے دب گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی وہ ریسکیو 1122 کی فائر وہیکلز اور ایمبولینسوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کروا دیں۔ آگ کی شدت اور ملبے تلے سے افراد کو نکالنے کیلئے اپر کوہستان اور شانگلہ کی ٹیمیں طلب کی گئیں۔ریسکیو1122 نے سرچ آپریشن کے دوران اب تک 13 افراد کو نکالا ہے جن میں سے 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 3 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ایک شخص تاحال لاپتہ ہے جس کو ڈھونڈنے کیلئے ابھی بھی سرچ آپریشن جاری ہے، امدادی کارروائیوں کی نگرانی وہ خود کر رہا ہوں۔

 

سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی پیش رفت خطے اور اس سے باہر امن و استحکام میں معاون ثابت ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کا خیرمقدم کیا ہے اور اس تاریخی معاہدے کو مربوط کرنے میں چین کی دور اندیش قیادت کو سراہا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ سفارتی پیش رفت خطے اور اس سے باہر امن و استحکام میں معاون ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر آنے سے علاقائی تعاون اور ہم آہنگی کا نمونہ متعین ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان اس وقت چین کے ساتھ دو طرفہ سیاسی مشاورت کی غرض سے پاکستانی وفد کی قیادت کرنے کیلئے بیجنگ میں ہیں۔ انہوں کہا کہ بات چیت میں چینی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ کررہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ فریقین دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں اور اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر خیالات کا تبادلہ کریں گے۔ خارجہ سکریٹری چین کے سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ کن گینگ اور سی آئی ڈی سی اے کے چیئرمین لو ڑاو ہوئی سے بھی ملاقات کریں گے، ڈاکٹر اسد مجید خان چینی ماہرین تعلیم اور تھنک ٹینکس کے ساتھ بات چیت کریں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72642