Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تحصیل چیرمین سردار حکیم کی زیر صدارت تحصیل کونسل مستوج کا اجلاس ، بنیادی نوعیت کے مسائل کے فوری حل کیلیے اقدامات اُٹھانے پر زور

Posted on
شیئر کریں:

تحصیل چیرمین سردار حکیم کی زیر صدارت تحصیل کونسل مستوج کا اجلاس ، بنیادی نوعیت کے مسائل کے فوری حل کیلیے اقدامات اُٹھانے پر زور

اپر چترا ل ( نمایندہ چترال ٹایمز ) تحصیل کونسل مستوج کا اجلاس زیرِ صدارت چیرمین تحصیل کونسل مستوج سردار حکیم بونی میں منعقد ہوا۔اجلاس کا مقصد گزشتہ سال کے بدترین سیلاب کے بعد بحالی کے کام کا جائزہ لینا اور اس میں تیزی لانے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنا تھا ۔اس اجلاس میں تحصیل مستوج کے ویلج چیرمین صاحباں کے علاوه لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہاں / نمائیندے اور این جی اوز کے نمائندے موجود تھے۔تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر مصباح الدین نے ایجنڈہ پیش کیا۔تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم نےکہا کہ گزشتہ سال کی تباہ کن سیلاب کے بعد اپر چترال اور خصوصاً تحصیل مستوج ہر لحاظ سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔اگرچہ بحالی کے سلسلے اقدامات کوابھی تک تسلی بخش قرار نہیں دیا جاسکتا۔پھر بھی دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرین کی داد رسی اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے عمل میں تیزی لائی جاسکتی ہے ۔اس میں ابپاشی کے نہروں کی بحالی و مرمت،ابنوشی کے نظام کو درست کرنا،حفاظتی پشتوں کی تعمیراولین ترجیح ہونا چاہیے۔کیونکہ موسم سرما گزر چکی ہے دریاکی بہاو میں اضافہ ہورہی ہے اور بارش کی صورت میں پھر سے نقصانات کے خطرات موجود ہیں۔ اس لیے متعلقہ محکموں کو اپنے کارکردگی کو تسلی بنانے کی ضرورت ہے۔

 

اجلاس میں موجود محکمے کے سربراہاں اپنے اپنے محکموں کی طرف سے اٹھائے ہوئے اقدامات اور ائیندہ کے لائحہ عمل کے بارے تحصیل چیرمین اور نمائیندوں کو تفصیلی بریفنگ دی اور بحالی میں سست روی کووسائل کی عدم دستیابی قرار دی۔اجلاس میں بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ،بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حصول کے طریقہ کار کو آسان بنانے، ،نادرا رجسٹریشن میں عوام کو درپیش مسائل ،ٹرانسپورٹ کرایوں میں من مانی اضافےپر بھی بحث اورگفتگو ہوئی۔ بحث کو سمیٹتے ہوئے تحصیل چیرمین نے کہا اس اجلاس کا مقصد مسائل سے بھرپور آگاہی اور ان کے حل کے بارے باہمی مشاورت اور ہم اہنگی سے منصوبہ بندی کرنا ہے۔جو مسلے بنیادی نوعیت کے ہیں۔اور انہیں حل کیا جانا ممکن ہے۔فوری توجہ سے حل ہوسکتے ہیں جبکہ بعض مسائل کےلیے ہم مشترکہ جدوجہد کرکے وسائل کےحصول کو ممکن بنائینگے۔ انہوں بازار پرائز کنٹرول اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں من چاہے اضافے پر خصوصی توجہ دیکر من مانی ختم کرنے کےلیے متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدیت کی۔ کرایہ نامہ اور نرخ نامہ اویزان کرنے پر زور دیا۔ساتھ شجر کاری کے سلسلے اپر چترال میں خصوصی مہم چلانے کی بھی تجویز دی وی سی سطح کے نمائیندوں کو ہدایت کی کہ گاوں کے سطح پر شجر کاری کے سلسلے آگاہی مہم شروع کریں۔اس میٹنگ میں محکمہ تعلیم ،بے نظیر انکم سپورٹ ،سوشل ویلفر،محکمہ بہبود ابادی،نادرا،محکمہ جنگلات،اے کے ار ایس پی،اکاہ،پیڈو،محکمہ پولیس،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیس وغیرہ کے نمائندہ گاں جبکہ تحصیل مستوج کے ویلج چیرمینوں کی اکثریت بھی موجود تھے۔

chitraltimes tehsil council mastuj ijlas sardar hakim 1

chitraltimes tehsil council mastuj ijlas sardar hakim 2 chitraltimes tehsil council mastuj ijlas sardar hakim 4


شیئر کریں: