Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شاہی مسجد چترال میں قادیانیوں سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد، جیئد علماء کی شرکت

شیئر کریں:

شاہی مسجد چترال میں قادیانیوں سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد، جیئد علماء کی شرکت

لوئر چترال (چترال ٹایمز رپورٹ ) ملک میں قادیانیوں سے متعلق آگاہی اجاگر کرنے کے لئے آج شاہی مسجد چترال میں ایک پروگرام زیر اہتمام امیر ختم نبوت شیخ الحدیث مولانا حسین احمد منعقد کیا گیا۔ جس میں جیئد علماء نے شرکت کی۔اگہی پروگرام سے خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزماں، مولانا عمر احمد قریشی امیر اہلحدیث،مولانا اسرارالدین الہلال امام جامعہ مسجد بازار چترال، مفتی حسام الدین آیون، مولانا سلامت اللہ (جماعت اسلامی) تحصیل امیر لوئر چترال اور مولانا حسین احمد نے خطاب کیا۔
مقرنین نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے جس میں تمام مذاہب کو یکساں حقوق حاصل ہیں البتہ قادیانیوں نے اسلام کا لبادہ اوڑھ کر لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔ختم نبوت اسلام کا بنیادی رکن ہے اور اس پر قائم رہنا ہی ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی جزو ہے ۔ مسلمان کی آخرت میں شفاعت کا دارومدار ختم نبوت پر ایمان ہے۔علماء اور شرکاء نے پروگرام کو سراہتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ قادیانیت کے پھیلاؤ کے خلاف ایسے پروگرام جاری رہنے چاہیے۔

chitraltimes shahi masjid program against qadyani2


شیئر کریں: