Chitral Times

May 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش میں سبکدوش ہونے والے استاد سردار حسین کے اعزاز میں یادگار تقریب ،عمائدین علاقہ اساتذہ اور سینکڑوں طلبہ نے استاد پر عقیدت کے پھول نچھاور کئے

Posted on
شیئر کریں:

دروش میں سبکدوش ہونے والے استاد سردار حسین کے اعزاز میں یادگار تقریب ،عمائدین علاقہ اساتذہ اور سینکڑوں طلبہ نے استاد پر عقیدت کے پھول نچھاور کئے

دروش ( نمایندہ چترال ٹایمز ) علم کی روشنی بکھیرنے والا ہر استاد قابل احترام ہے ۔ لیکن بعض اساتذہ اپنی خوش مزاجی ، اپنے فرض سے لگن اور دیانتداری کی وجہ سے قوم کے ہر فرد کے دل میں گھر کر جاتےہیں۔ اور ایسےاساتذہ کی سبکدوشی ادارے پر گہرے نقوش چھوڑ دیتے ہیں ۔ ایسے ہی ایک قابل قدر استادسردار حسین محکمہ تعلیم چترال میں ساٹھ سال پورے ہونے پر ملازمت مکمل کرکے بدھ کے روز رخصت ہو گئے ۔ اس موقع پر ان کے اعزاز میں ایک یادگار و پر وقار تقریب منعقد کی گئی ۔ جس میں علاقہ دروش کے سیاسی و سماجی شخصیات ، سکولوں کے اساتذہ اور سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ نے اس الواداعی تقریب میں نہ صرف شرکت کی ۔ بلکہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔ استاد سردار حسین کا تعلق دروش کے علاقہ کورو سے ہے۔

آپ نے اساتذہ تنظیمات میں بھی وقت گزارا اور چترال کے طلباء و طالبات کے بہتر مفاد میں دن رات کوشان رہے۔ علاقے سے لیکر صوبائی سطح پر اساتذہ اور طلباء و طالبات کی نمائندگی کی۔ اس تقریب میں جہاں طلبہ نے استادسردار حسین کی باعزت ملازمت سے سبکدوشی کو خوشی کا موقع قرار دیا ۔وہاں خدمت کے جذبے سے سرشار استاد کی صحبت اور سرپرستی سےدوری پر انتہائی رنج کابھی اظہار کیا ۔ اساتذہ اور طلباء نے اپنے محسن استاد کوعقیدت کے ہاربپہنائے اور تحائف پیش کئے۔

سبکدوش ہونے والے استاد سردار حسین نے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنی خدمت جاری رکھنےاور’طلباء کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اساتذہ اور خصوصاً سکول کے پرنسپل/ہیڈ ماسٹر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ان کی گرانقدر قدر خدمات کے اعتراف میں مختلف سکولوں نے ان کے اعزاز میں اس قسم کے تقریبات کے شیڈول کا اعلان کیا ۔بعد آزان اساتذہ اور طلباء نے موصوف کو جلوس کی شکل میں ان کے گھر پہنچایا۔

chitraltimes ghss drosh teacher sardar hussain retired from service 3 chitraltimes ghss drosh teacher sardar hussain retired from service 4 chitraltimes ghss drosh teacher sardar hussain retired from service 5

chitraltimes ghss drosh teacher sardar hussain retired from service 2 chitraltimes ghss drosh teacher sardar hussain retired from service 6


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
72564