Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج شندور گلگت روڈ ہلکی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال

شیئر کریں:

مستوج شندور گلگت روڈ ہلکی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال

مستوج ( نمایندہ چترال ٹایمز ) مستوج گلگت روڈ شندور کے مقام سے برف ہٹاکر ہلکی اور فورویل گاڑیوں کیلیے کھول دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گلگت بلتستان سے 4×4گاڑی براستہ شندور مستوج پہنچ گئے، پریس ریلیز میں مذید کہا گیا ہے کہ شندور جانے والے حضرات عام گاڑیوں کی بجائے 4×4 گاڑی کا استعمال کریں کیونکہ راستہ ابھی ابھی کھولا گیا ہے اور راستے کے دونوں اطراف برف پگھلتے ہیں اور راستہ تنگ ہے، جبکہ تیز ہواوں کی وجہ سے شندور کا ایریا عبور کرتے ہویے دشواری کا سامنا کرناپڑسکتا ہے، لہذاراستہ مکمل صاف ہونے تک فورویل گاڑیوںمیں ہی سفر کرنے کی تلقین کی گیی ہے۔

chitraltimes mastuj shandur gilgit road re opened3 chitraltimes mastuj shandur gilgit road re opened chitraltimes mastuj shandur gilgit road re opened


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
72552