Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیرِ صدارت اضلاع کی کارکردگی سے متعلق ورچوئل جائزہ اجلاس، ڈویژن کے9 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے، کارکردگی پر بریفنگ

Posted on
شیئر کریں:

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیرِ صدارت اضلاع کی کارکردگی سے متعلق ورچوئل جائزہ اجلاس، ڈویژن کے9 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے، کارکردگی پر بریفنگ

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیرِ صدارت اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے9 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ سیکرٹری ٹو کمشنر محمد علی نے اجلاس کو اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔ اجلاس میں پاکستان سیٹیزن پورٹل، انسدادِ تجاوزات مہم، مجموعی اہداف، پرائس کنٹرول، انسپکشن، کھلی کچہری، گوڈ گورننس فریم ورک اور ریونیو اہداف کے حصول میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے اضلاع کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے رمضان المبارک کے لئے پیشگی اقدامات کا آغاز کرنے اور اس سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کے احکامات جاری کئے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے رمضان سستا بازار اور رمضان دسترخوان کا اہتمام کرنے اور اس کے لئے منظم اور معیاری منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی۔

 

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے اضلاع میں انتظامی آفیسرز کو روزانہ کی بنیاد پر دورے یقینی بنانے اور عوامی مسائل پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔ اضلاع میں پرائس کمیٹیوں اور ریونیو میٹنگز کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے اہداف کے حصول اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے مفاد عامہ سے جڑے امور پر اجلاس بروقت بلانے اور اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری اداروں کی باقاعدہ انسپکشن یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔ تجاوزات سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے اس سلسلے میں کوئی بھی رعایت نہ برتنے کی ہدایت کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے غیر قانونی مائیننگ اور کرش پلانٹس کے امور کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ عوام کی جانب سے اس سلسلے میں اب بھی شکایات موصول ہورہی ہیں لہذا سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور ایسے ماحول دشمن اقدامات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72550