Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

زیر تعمیرکالاش ویلیز روڈ میں بروز سے ایون چیک پوسٹ تک آراضی مالکان کو معاوضوں کی آدائیگی کیلئے ریونیو ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے منظوری دے دی ہے۔وزیرزادہ

Posted on
شیئر کریں:

زیر تعمیرکالاش ویلیز روڈ میں بروز سے ایون چیک پوسٹ تک آراضی مالکان کو معاوضوں کی آدائیگی کیلئے ریونیو ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے منظوری دے دی ہے۔وزیرزادہ

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) سابق معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا ہے کہ زیر تعمیرکالاش ویلیز روڈ میں بروز سے ایون چیک پوسٹ تک آراضی مالکان کو معاوضوں کی آدائیگی کیلئے ریونیو ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے منظوری دے دی ہے۔ جس کیلئے سابق پی ٹی آئی کی حکومت نے بیالیس کروڑ پچاس لاکھ روپے مختص کر دیے تھے۔ اور یہ رقم ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کے اکاونٹ کو بھیجے گئے ہیں۔ جو کہ آیندہ دو تین ہفتوں کے اندر آراضی مالکان کو آدا کئے جائیں گے۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا۔کہ پی ڈی ایم حکومت کے نمایندے مرکز سے ٹھیکہ دار کو پیسے دلوانے میں بری طرح ناکام ہوئیہیں۔ حالانکہ وفاقی حکومت نے اس روڈ کیلئے جون 2023تک دو ارب پچاس کروڑ روپے مختص کر دیے تھے۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے۔کہ اب تک ٹھیکہ دار کو صرف چورانوے لاکھ روپے ہی ادا کر دیے گئے ہیں۔جبکہ قانونی طور پر ٹھیکہ دار کو ایک ارب اسی کروڑ روپے ادا کرنے چاہئیے تھے۔ انہوں نے کہا۔ کہ پی ڈی ایم حکومت چترال کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ جبکہ یہ روڈ سیاحتی اور سٹریٹجک طور پرانتہائی اہمیت کی حامل ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
72545