Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام پیار،پھول اور آپ فیسٹیول کا انعقاد

شیئر کریں:

خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام پیار،پھول اور آپ فیسٹیول کا انعقاد
دوست ویلفیئرفاؤنڈیشن کے تعاون سے ڈی ایچ اے پشاورمیں منعقدہ فیسٹیول میں صوفی شاعر یوسف بشیرقریشی،شاہد ملنگ، عبدالحنان، وجیہہ فاروقی اور جام بوائزنے پرفارم کیا۔

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور دوست ویلفیئرفاؤنڈیشن کے تعاون سے ڈی ایچ اے پشاور میں ”پیار، پھول اور آپ” کے عنوان سے دوست فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور گلوکاروں نے نہ صرف اپنی آواز کا جادو جگایا بلکہ ساتھ ہی شرکاء کیلئے مختلف کھانے پینے کے سٹالز بھی سجائے گئے تھے۔ دوست ویلفیئر فاؤنڈیشن کی 30 سالہ تقریبات کے سلسلے میں منعقد ہونے والے فیسٹیول میں نامور صوفی شاعر یوسف بشیرقریشی،گلوکاروں میں شاہد ملنگ، عبدالحنان، وجیہہ فاروقی اور جام بوائزنے شرکاء کو محظوظ کیا۔خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے اشتراک سے منعقدہ ایک روزہ فیسٹیول میں فیمیلیز اور نوجوانوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔فیسٹیول میں صوفی شاعر یوسف بشیر نے اپنی صوفیانہ شاعری سنائی جس پرسامعین نے یوسف قریشی کو خوب داد دی۔گلوکارشاہد ملنگ کی جانب سے روایتی رباب موسیقی کی دھنوں نے نہ صرف شرکاء کو جھومنے پر مجبور کیا بلکہ شرکاء ان کے ساتھ گنگناتے بھی نظر آئے۔ فیسٹیول میں گلوکار وجیہہ فاروقی اور عبدالحنان نے بھی اپنے مشہور گانے پیش کئے۔ تقریب کے آخر میں پشاور سے تعلق رکھنے والے نوجوان بینڈ جام بوائز نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ فیسٹیول میں خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی ٹورازم پولیس کے نوجوانوں نے سیکورٹی کی خدمات سرانجام دیں۔ فیسٹیول میں آئے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات کا انعقاد تفریح کا باعث ہے اور فیمیلیز کیلئے ایسے منفرد ایونٹس ہونا ضروری ہے۔

chitraltimes kpcta piyar phol or app confrence 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72505