Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مدرسہ محمدیہ تحفیظ القرآن الکریم دنین چترال میں سالانہ دستار بندی وعظمت قرآن کانفرنس، پندرہ حفاظ کرام  حفظ قرآن مکمل کرکے فارع ہوگئے

شیئر کریں:

مدرسہ محمدیہ تحفیظ القرآن الکریم دنین چترال میں سالانہ دستار بندی وعظمت قرآن کانفرنس، پندرہ حفاظ کرام  حفظ قرآن مکمل کرکے فارع ہوگئے

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )دارالعلوم محمدیہ تحفیظ القران الکریم دنین چترال میں گزشتہ رات سالانہ دستار بندی وعظمت قرآن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پندرہ حفاظ کرام کی دستاربندی کی گیی ، اور چاردیگر طالب علم بھی وفاق کا امتحان دیکر فارع ہویے ۔

اس پررونق تقریب کے مہمان خصوصی انجینیر پیرحافظ حسن تھے جبکہ چترال کے معروف عالم دین غلام یوسف ساکن ایون کی خصوصی بیان بھی شامل تھی۔
اس روح پرورتقریب میں نامور علماء ، مختلف مساجد کے آئمہ کرام اور مختلف مکاتب فکر کے افراد کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا.مدرسہ کے طالب علموں نے حمد باری تعالیٰ‌اور نعت شریف پیش کی. اس بابرکت تقریب میں قرآن پاک حفظ کرنے والے پندرہ حفاظ اور چار مختلف کورس مکمل کرنے والے طلبا کی دستار بندی کی گئی ۔ قرآن حفظ کرنے والے طلباء کا تعلق مستوج، کہوژ، تریچ، موڑکہواور چترال لویر کے مختلف علاقوں سے تھا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقرریں نے مدرسہ ہذاکی دینی خدمات پر مہتمم قاری گل فراز، اساتذہ کرام اور مدرسہ کے دیگر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا ۔کہ انھوں نے انتہائی نامساعد حالات میں مدرسہ میں دینی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ علماء کرام نے حاضرین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی زندگی عارضی ہے ہمیں اپنی دائمی زندگی کیلئے محنت کی انتہائی ضرورت ہے۔  اور اخری نبی حضرت محمد ﷺکے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہی ہم دونوں جہانوں میں سروخرو ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے مدارس سے خصوصی تعاون پر زور دیا ۔

 

اس موقع پر مولانا لطیف نے بتایا کہ مدرسہ ہذا ۲۰۰۳ سے چترال کے دور دراز کے طالب علموں کو دینی تعلیم سے روشناس کرانے کے ساتھ اب تک سینکڑوں حفاظ کرام یہاں سے فارع ہوچکے ہیں۔اور موجودہ وقت میں تقریبا چار سو طلبا و طالبات اس مدرسے میں زیر تعلیم ہیں جن میں ۱۵۰ سے زیادہ طلباء مدرسہ میں رہائش اختیار کرکے دینی تعلیم حاصل کررہے ہیں اور ساتھ اسی مدرسہ کے الگ پورشن میں طالبات کیلئے بھی دینی تعلیم کا انتظام کیا گیا ہے ۔ جہاں آس پاس کے خواتین استفادہ کررہی ہیں۔

اس بابرکت تقریب کے شرکاء نے رمضان المبارک کی آمد سے پہلے حفاظ کرام کی دستار بندی پر مدرسہ کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مختلف دور آفتادہ علاقوں کے حفاظ کرام اپنے اپنے علاقوں میں ختم قرآن کا اہتمام کریں گے ۔ جوان علاقوں کیلئے انتہائی خوشی اور مسرت کا مقام ہے۔تقریب کے اختتام پر خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں عالم اسلام، ملک خداد داد کے لیے خصوصی دعاییں مانگی گییں۔

chitraltimes madrasa hadiqatul olom mahmoodea danin dastar bandi 6

chitraltimes madrasa hadiqatul ulum danin dastar bandi 6 chitraltimes madrasa hadiqatul ulum danin dastar bandi 4 chitraltimes madrasa hadiqatul ulum danin dastar bandi 3 chitraltimes madrasa hadiqatul ulum danin dastar bandi 1  chitraltimes madrasa hadiqatul olom mahmoodea danin dastar bandi 5 chitraltimes madrasa hadiqatul olom mahmoodea danin dastar bandi 4 chitraltimes madrasa hadiqatul olom mahmoodea danin dastar bandi 3

chitraltimes madrasa hadiqatul ulum danin dastar bandi 11  chitraltimes madrasa hadiqatul olom mahmoodea danin dastar bandi 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
72485