Chitral Times

Apr 2, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسلام آباد کی معروف یونیورسٹی میں ایم ۔ایس پروگرام میں چترال کے طلبہ کیلیے پچاس فیصد کوٹہ مختص کردیا گیا

شیئر کریں:

اسلام آباد کی معروف یونیورسٹی میں ایم ۔ایس پروگرام میں چترال کے طلبہ کیلیے پچاس فیصد کوٹہ مختص کردیا گیا۔ ہدایت اللہ

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال میں کم وسایل والے ہونہار طالب علموں کی اعلیِ تعلیم کے لیے کوشان ادارہ روز چترال ( ROSE, Chitral) کی کوششوں کے نتیجے میں ملک کی ایک اور معیاری پرائیویٹ یونیورسٹی الحمد اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے اپنے ایم۔ ایس پروگرام میں چترال کے ہونہار اور مستحق طلبہ کے لئے پچاس فیصد رعایت کے تحت کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں مذکورہ جامعہ کے زمہ داران اور چیرمین روز ہدایت اللہ کے درمیان باقاعدہ ایم۔او۔یو پر دستخط کرنے کی تقریب ہویی ۔ اس ایم۔او۔یو کے تحت الحمد اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس اپنے ایم۔ ایس پروگرام کے تمام مضامین میں مستحق چترالی طلبہ کے لئے کوٹہ مختص کردیا ہے۔
اس موقع پر چیرمین روز ہدایت اللہ نے کہا ہے کہ ROSE, Chitral کی کوششوں کے نتیجے میں ملک کے نامور ادارے اپنے دروازے چترالی طلبہ کے لئے کھول رہے ہیں مگر شدید مہنگائی اور بد ترین مالی بحران کی و جہ سے طلبہ کے لئے اپنے دوسرے اخراجات مثلاً ہاسٹل اخراجات اور سٹیشنری وغیرہ کی مد میں شدید پریشانیوں کا سامنا ہے اس بناء پر ہم تمام چترالی صاحب ثروت خواتین و حضرات سے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے وسائل میں ان مستحق طلبہ کے لئے حصہ مختص کرے تاکہ یہ طلبہ بغیر کسی پریشانی کے اپنی تعلیم مکمل کرکے ایک با عزت زندگی گزارنے کے قابل ہو سکے۔


شیئر کریں: