Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت نے منرل واٹر کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

Posted on
شیئر کریں:

صوبائی حکومت نے منرل واٹر کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

پشاور(چترال ٹایمزرپورٹ)خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری دفاتر میں منرل واٹر کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے پابندی سے متعلق سرکلر تمام سرکاری دفاتر کوجاری کر دیا ہے۔آئندہ دفاتر اور میٹنگز کے لیے کوئی ڈیمانڈ منظور نہیں کی جائے گی، محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ فیصلہ مالی بحران کے باعث کفایت شعاری اقدامات کے تحت کیا گیا۔

 

صدر مملکت کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(سی ایم لنکس) سپریم کورٹ آف پاکستان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 15 مارچ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ صدر مملکت کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے جس کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72423