
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں 22 مارچ کو منعقد ہوگا
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں 22 مارچ کو منعقدہوگا
پشاور (چترا ل ٹائمز رپورٹ) رمضان المبارک (1400 ھ) کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے دفتر (عیدگاہ) چارسدہ روڈ پشاور میں بروز بدھ 22 مارچ 2023 منعقد کیا جائے گا،اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین و اراکین سمیت زونل رویت ہلال کمیٹی اور دیگر علماء کرام شرکت کریں گے، واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شام 6 تا رات 11 بجے تک منعقد کیا جائے گا، اس امر کا اعلان ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری مراسلے میں کیا گیا۔
دریں اثنا محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا کی طرف سے جاری شدہ ایک وضاحتی بیان میں بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے آنے والے چیئرمین و ممبران مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کی تواضع کے لئے مجوزہ مینو زیر غور تھا جو بعد میں کفایت شعاری کے اصولوں کو اپناتے ہوئے منسوخ کر دیا گیا ہے، محکمہ اس طرز کے پروگرام کے حق میں ہے اور نہ ہی ایسا کوئی ٹینڈر اخبارات میں شائع کیا گیا ہے، اس ضمن میں دفتر معتمد اوقاف کی طرف سے اس بات پرزور دیا گیا ہے کہ معزز ممبران مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کی صوبائی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت تواضع کی جائیگی۔اس امر اکا اعلان ایڈمنسٹریٹر (اوقاف) خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں گیا۔