Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جرمن سفیر کا چترال کادورہ، دولومچ میں صاف پانی کے منصوبے کامعائنہ 

شیئر کریں:

جرمن سفیر کا چترال کادورہ، دولومچ میں صاف پانی کے منصوبے کامعائنہ

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) پاکستان میں جرمن سفیر الفریڈ گرینیس نے جمعہ کے روز چترال شہر کے قریب دولومچ کے مقام پر پینے کے صاف پانی کے منصوبے کامعائنہ کیا اور مستفید ہونے والی کمیونٹی سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر کمیونٹی کے رہنماؤں ظہران شاہ، لیاقت علی، شیر مراد, عمادالدین اور دوسروں نے انہیں بتایاکہ 27کلومیٹر دور موغ میں واقع چشمے کے پانی کو پائپ لائن کے ذریعے اس ٹاؤن شپ اور آس پاس کے 723گھرانوں میں سپلائی کیا جارہا ہے جوکہ 2015ء میں آغا خان پلاننگ اینڈ ہاوسنگ سروس کے ذریعے پایہ تکمیل کو پہنچ گیا تھا۔ مگرآبادی بڑھنے کی وجہ سے اب پانی کی قلت کا سامنا ہے، لہذا انھیں سولرسسٹم کے زریعے پانی پہنچانے میں مدد کی جائے۔ جرمن سفیر نے ترقی کے لئے کمیونٹی کی اجتماعی کاوشوں کا سراہتے ہوئے کہاکہ اسی وجہ سے کمیونٹی کے جملہ مسائل احسن طریقے سے حل ہوں گے جن کا تعلق جس شعبے سے بھی ہو۔ انہوں نے کمیونٹی کو یقین دلایا کہ وہ جرمن حکومت ترقی کے دیگر منصوبوں میں بھی مدد کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اس موقع پر کے ایف ڈبلیو کے پاکستان میں ڈائرکٹر سباسٹین جیکوبی اور جرمن سفارت خانے کے دیگر ذمہ داراں سباسٹین پاسٹ، مس انٹونیہ پیٹرز, آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ کے چیف ایگزیکٹیو افیسر نصرت نصاب اور ڈائرکٹر پارٹنرشپ مس فرح موجود تھے۔ جرمن سفیر ودیگرمہمانوں نے کے۔ایف۔ڈبلیو کی تعاون سے تعمیر شدہ منصوبے کا بھی وزٹ کیا۔ کمیونٹی کی طرف سے مہمان خواتین کو مقامی طور پر تیار کردہ چادر اور مرد حضرات کو چترالی روایتی ٹوپی (کھپوڑ) پیش کئے گئے۔

chitraltimes German ambassidor visit dolomutch chitral 2 chitraltimes German ambassidor visit dolomutch chitral 3 chitraltimes German ambassidor visit dolomutch chitral 4

chitraltimes German ambassidor visit dolomutch chitral 5 chitraltimes German ambassidor visit dolomutch chitral 6   chitraltimes German ambassidor visit dolomutch chitral 10 chitraltimes German ambassidor visit dolomutch chitral 12 chitraltimes German ambassidor visit dolomutch chitral 13 chitraltimes German ambassidor visit dolomutch chitral 15


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
72396