Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

داد بیدا د ۔ ٹریفک سیگنلز۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی

Posted on
شیئر کریں:

داد بیدا د ۔ ٹریفک سیگنلز۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی

نئی خبر یہ ہے کہ میئر پشاور حا جی زبیر علی کی صدارت میں اجلا س کے شرکاء کو پشاور میں نئے ٹریفک سگنلز کی تنصیب کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے نئے سگنلز کی تنصیب کا مقصد ٹریفک کی روانی میں تیزی لا نا اور جا بجا ٹریفک جا م کی کیفیت پر قا بو پا نا ہے میئر حا جی زبیر علی نے اجلا س کو بتا یا کہ نئے سگنلز عوامی جمہوریہ چین سے در آمد کئے گئے ہیں اور ایک شہر ی نے پشاور کی شہری حکومت کو تحفے میں دیا ہے گو یا جدید مشینری کی خریداری کا خر چہ کوئی نہیں اس سلسلے میں شہر کی پو لیس ایک محتاط سروے کریگی اس سروے کی روشنی میں کا م کا ٹینڈر ہو گا اس کے بعد نئے سگنلز کی تنصیب کا کا م شروع ہو جا ئے گا پشاور کے شہریوں کے لئے اس خبر کو خوش خبری قرار دیا جا ئے تو بے جا نہیں ہو گا

 

عہد حا ضر کی سہو لیات میں گاڑی بہت بڑی سہو لت ہے مگر جب یہ گاڑی آپ کو لیکر ٹریفک جا م میں پھنس جا تی ہے تو سہو لت کی جگہ مصیبت جنم لیتی ہے اور ٹریفک جا م کی متعدد وجو ہات میں چورا ہوں پر اشاروں کا بے ربط نظام بھی ایک وجہ ہے بلکہ بڑی وجہ ہے جن چوراہوں پر ٹریفک پو لیس کی ڈیو ٹی ہو تی ہے وہاں گاڑی کو رکتے دیکھ کر معصوم بچے سپا ہی کو رشک کی نظروں سے دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں کتنا بڑا آدمی ہے اتنی ساری گاڑیاں اس کے اشارے کا انتظار کر تی ہیں گاڑیوں میں ہمارے ابو اور تا یا کی طرح بڑے بڑے افیسر، بڑے بڑے سیٹھ اور ارب پتی تا جر بیٹھے ہو تے ہیں وہ ٹریفک پو لیس کے سپا ہی کا اشارہ پا کر رک جا تے ہیں اور اسی کے اشارے کو دیکھ کر چل پڑ تے ہیں بڑا ٹھا ٹھ ہے اس کا اور بڑے اختیار ات ہیں اس کے بعد بعض بچے یہ بھی کہتے ہیں کہ میں بڑا ہو کر ٹریفک سارجنٹ بنوں گا پھر سگنل کا زما نہ آیا تو اکثر چو راہوں پر سگنلز لگ گئے بچے ان چوراہوں پر گاڑی کو رکتے ہوئے دیکھ کر سرخ بتی کو بار بار کو سنے لگے

 

یہ کیا مصیبت ہے اب تک ہماری گاڑی چڑیا گھر پہنچ چکی ہو تی بچوں کو سرخ اور سبز بتیوں کے درمیاں زرد بتی کا آنا بہت اچھا لگتا ہے وہ سبز بتی کی جگہ زرد بتی کے لئے تا لیاں بجا تے ہیں ان کو پتہ ہے کہ زرد بتی کے بعد سبز بتی آئیگی سگنل پر رکنا اور سگنل کا انتظار کرنا مہذب قوموں کا شیوہ ہے جرمنی کے ایک چانسلربسمارک نے 1876ء میں کہا تھا کہ میرے ملک کا اُلو بھی سگنل کو نہیں توڑے گا ہمارے اُلّو ایسے نہیں ہیں ان کو سگنل توڑ نے میں اپنی طا قت اور بڑا ئی نظر آتی ہے اکثر حا دثات بھی سگنل توڑ نے سے پیش آتے ہیں گھسا پٹا اور رٹا رٹا یا لطیفہ ہے ٹریفک سارجنٹ نے سگنل توڑ نے پر ڈارئیور کو چا لان کیا تو ڈرائیور نے کہا میں نے سگنل کو ہاتھ بھی نہیں لگا یا وہ دیکھو سگنل کھمبے پر لگا ہوا ہے میں نے اسے توڑا نہیں ٹریفک سارجنٹ نے بڑی مشکل سے اس کو قائل کیا کہ تم نے سگنل کا قانون توڑ دیا ہے سرخ بتی کی خلاف ورزی کی ہے

 

ڈرائیور بولا میں نے تینوں طرف دیکھا کوئی گاڑی نظر نہیں آئی اس لئے چوراہا پار کیا، ٹریفک سارجنٹ نے کہا تم نے گا ڑیوں کو نہیں دیکھنا بلکہ سامنے کھمبے پر لگے سگنل کو دیکھنا ہے رات 3بجے سڑک سنسان ہو تب بھی تم کو سرخ بتی پر رکنا ہے ترقی کے سفر میں کرا چی، لا ہور اور اسلا م اباد میں سگنل فری چو را ہے وجود میں آئے ہیں اوریہ زمین کے اوپر یا نیچے یا اوپر نیچے پل بننے کی وجہ سے ممکن ہوا ہے پشاور کو سگنل فری ہو نے میں وقت لگے گا اچھی خبر یہ ہے کہ اس سال پشاور میں ٹریفک سگنلز کا جدید ترین سسٹم آئیگا تما م چورا ہوں پر نئے امپورٹڈ سگنلز لگینگے اور ٹریفک کی روانی میں حا ئل بڑی رکا وٹ دور ہو گی مر زا غا لب نے کیا خوب کہا ؎
زما نہ عہد میں اس کے ہے محو ارا ئش
بنینگے اور ستارے اب آسمان کے لئے

 


شیئر کریں: