Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایس آئی ایف اور ورلڈ فوڈ پروگرام کا غریبوں کے لئے شروع کردہ پروگرام غربت مکانے اور گزشتہ سال کے طویل بارشوں سے متاثرہ عوام کے لئے ایک بیش بہا تحفہ ہے۔۔عبد الغفار چیرمین کے آئی ڈی پی

شیئر کریں:

ایس آئی ایف اور ورلڈ فوڈ پروگرام کا غریبوں کے لئے شروع کردہ پروگرام غربت مکانے اور گزشتہ سال کے طویل بارشوں سے متاثرہ عوام کے لئے ایک بیش بہا تحفہ ہے۔۔عبد الغفار چیرمین کے آئی ڈی پی

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) کوہ انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ پروگرام (کے آئی ڈی پی) کے چیرمین عبدالغفار نے لویر چترال کے کوہ یونین کونسل میں ورلڈ فوڈ پروگرام اور ایس آئی ایف کے تحت کیش فار ورک کے ذریعے غربت میں کمی کی کاوشوں کو نہایت گرانقدر قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس پروگرام سے علاقے میں نادار، معذور اور بیوہ خواتین کو بھر پور مالی مددمل رہی ہے جس سے غذائی قلت کا خطرہ بڑی حد تک ٹل گئی ہے۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف اور ورلڈ فوڈ پروگرام کا غریبوں کے لئے شروع کردہ پروگرام غربت مکانے اور گزشتہ سال کے طویل بارشوں سے متاثرہ عوام کے لئے ایک بیش بہا تخفہ ہے جوکہ پوری ضلعے میں اپنی مثال آپ ہے جس میں نہایت شفاف طریقہ کار اپناتے ہوئے تمام متاثریں کو اس انداز میں کیش اس طرح تقسیم کیا جارہا ہے کہ ایک طرف علاقے میں شجرکاری سمیت مختلف سیکٹروں میں ترقیاتی کام بھی ہورہے ہیں تو دوسری طرف ایک معقول آمدنی گاؤں کے بے روزگاروں کو مل جاتی ہے جبکہ بیواؤں، یتیموں اور معذور افراد کو اس میں شامل کئے گئے ہیں جوکہ کام نہیں کرسکتے۔ چیرمین نے کہاکہ ان کا ادارہ کے آئی ڈی پی اس پراجیکٹ کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جوکہ یقینا دوسرے این جی اوز کے لئے قابل تقلید ماڈل ہے۔ اس پروگرام کے تحت پہلے فیزمیں سیلاب متاثریں میں خشک راشن بھی وافر مقدار میں تقسیم کئے جاچکے ہیں جس کے لئے پروگرام کے انچارج حیدر علی اور ان کا ٹیم خراج تحسین کے لائق ہے۔ عبدالغفار نے کوہ کے عوام کی طرف سے ورلڈ فوڈ پروگرام اور ایس آئی ایف کے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

chitraltimes sif wf koh area program 3 chitraltimes sif wf koh area program 1


شیئر کریں: