Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آئی ایم ایف کے ساتھ چند دنوں میں معاہدہ ہوجائے گا، جلد معاشی مسائل پر قابو پالیں گے، سینیٹر اسحاق ڈار

شیئر کریں:

آئی ایم ایف کے ساتھ چند دنوں میں معاہدہ ہوجائے گا، جلد معاشی مسائل پر قابو پالیں گے، سینیٹر اسحاق ڈار

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چند دنوں میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوجائے گا، گزشتہ حکومت نے ترقیاتی اداروں کے اعتماد کو نقصان پہنچایا،نئے بجٹ میں معیشت کو استحکام دینے کے خواہاں ہیں، نئے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کریں گے، جلد معاشی مسائل پر قابو پالیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو پبلک فنانشل مینجمنٹ کے ذریعے معاشی استحکام کی بحالی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ محمد اسحاق ڈار نے کہاکہ ترقیاتی شراکت داروں عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات اور اسے دوبارہ ٹریک پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمیں معاشی مشکلات سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، معاشی بحران ہمیں وراثت میں ملا، معیشت کے حوالے مس مینجمنٹ کا سامنا ہے، گزشتہ حکومت کی معاشی پالیسیوں نے اچھی معیشت کو خراب کیا، پاکستان 2018میں دنیاکی ابھرتی معیشتوں میں شامل تھا، لیکن پھر 2018 میں ہی معاشی صورتحال میں مشکلات آنا شروع ہوئی تھیں،

 

عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی ایک چیلنج ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نئے بجٹ میں معیشت کو استحکام دینے کے خواہاں ہیں، نئے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کریں گے، جلد معاشی مسائل پر قابو پالیں گے، پاکستان کی ترقی میں عالمی بینک کی جانب سے تعاون قابل تعریف ہے، اور آئندہ دنوں میں آئی ایم ایف سے معاہدے کی امید ہے۔اسحاق ڈار نے کہاکہ ماضی میں غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجٹ خسارے کا سامنا ہوا، عمران خان نے پاکستان کے قرضوں میں اضافہ کیا اور آئی ایم ایف کے پروگرام سے انحراف کیا اور ترقیاتی اداروں کے اعتماد کو نقصان پہنچایا، ہم نے آکر سابق حکومت کی طے کردہ شرائط پرعمل درآمد کیا، امید ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ چند روز میں طے پا جائے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ن لیگ نے گزشتہ دور میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا، ہمارے دور میں فی کس آمدنی 379 ڈالر اضافہ ہوا،مگر پی ٹی آئی کی حکومت میں چار سالوں میں صرف 30 ڈالر کا اضافہ ہوا،اتحادی حکومت کو تباہ حال معیشت ورثے میں ملی،سابق حکومت کی وجہ سے عالمی اداروں اور پاکستان کے درمیان اعتماد کا فقدان پیدا ہواہم پچھلی حکومت کے عالمی اداروں کے ساتھ وعدے پورے کریں گئے۔

 

آئی ایم ایف سے وعدے پورے کریں گے,آئی ایم ایف سے چند دنوں میں معاہدہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کا مشکلات کا سامنا ہے،سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہیوزیر اعظم نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کیا ہیجس کے تحت غیر ضروری اخراجات کو کنٹرول کرنے کے اقدام کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 16ارب ڈالر درکار ہیں، معاشی مشکلات کوختم کرنے کیلئے سب کواپناحصہ ڈالناہوگا، کابینہ اراکین نے بڑی جیپ کا استعمال ختم کردیا، وفاقی حکومت اپنے اخراجات میں 15فیصد کمی کرے گی۔انہوں نے کہاکہ معیشت کے بارے میں پراپیگنڈا مہم چلائی جاری ہے، جو ملک کے لئے نقصان دہ ہیملک کو چارٹر آف اکانومی کی ضرورت ہے،سرکاری فنڈز کے خرچ میں نظم وضبط لانا سب سرکاری حکام کی ذمہ داری ہے۔وزیر خزانہ نے کہاکہ سماجی و اقتصادی ترقی اور اصلاحات میں ترقیاتی شراکت کا تعاون قابل قدر ہے،اداروں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ اتحادیوں کی معاونت سے معیشت کو بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 2013 میں بھی پاکستان ڈیفالٹ کے دھانے پر تھاہم نے ذمہ داری لی اور آئی ایم ایف پروگرام میں گئے اور معیشت کو ترقی کے راستے پر ڈالااس دفعہ بھی ملک کو مشکلات سے نکالیں گے اور ترقی کے راستے پر ڈالیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ مہنگائی کے پریشر کو روکیں گے،زرعی پیدوار میں اضافے کے لئے اقدامات کئے ہیں،فی ایکڑ پیداوار میں اضافے پر توجہ دی گئی،توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جارہی ہیں اصلاحات کا عمل آسان نہیں ہے مگر پھر بھی کوششش کی ہے بجلی اور گیس کے شعبے میں اصلاحات کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں کی شرح 69فیصد ہے،جب میں وزیر خزانہ بنا تو یہ 73فیصد تھی،2017 میں قرضوں کی شرح 63فیصد تھی،امریکا اور یوکے میں قرضوں کی شرح سو فیصد سے بھی زیادہ ہے۔ مشکلات ضرور ہیں لیکن ان پر قابو پائیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف کو مطمئن کردیا ہے،چند دنوں میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوجائے گا۔

 

حالات جیسے بھی ہوں سابق حکومت کے معاہدوں کی پاسداری کی جائے گی، وزیر خزانہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں سابق حکومت کے معاہدوں کی پاسداری کی جائے گی۔اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے اور یہ معاشی بحران اتحادی حکومت کو ورثے میں ملا ہے لیکن حکومت معاشی بحالی کے لیے کوشاں ہے جلد معاشی مسائل پر قابو پالیں گے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 2018 سے پاکستان کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے پروگرام سے انحراف کیا، ترقیاتی اداروں کے اعتماد کو نقصان پہنچایا، پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کے باعث بیرونی سرمایہ کاری کا فقدان پیدا ہوا اور بجٹ خسارے میں بھی اضافہ ہوا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کی امید ہے، حالات جیسے بھی ہوں سابق حکومت کے معاہدوں کی پاسداری کی جائے گی۔


شیئر کریں: