Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بی۔ایل۔ایس۔او کے زیراہتمام خواتین کیلئے پولٹری ٹریننگ کا انعقاد

شیئر کریں:

بی۔ایل۔ایس۔او کے زیراہتمام خواتین کیلئے پولٹری ٹریننگ کا انعقاد

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) بیارلوکل سپورٹ آرگنائزیشن (BLSO) کے زیر اہتمام لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تعاؤن سے خواتین کے لئے پولٹری ٹرینگ کا انعقاد کیا گیا۔
ٹریننگ کا مقصد پولٹری سے متعلقہ بیماریوں اور ان کی علاج کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھا۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان نے ٹرینگ پروگرام کا افتتاح کیا۔منیجر BLSO شیر افضل نے ادارے کے قیام،مقاصد اور دوسرے سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کمیونٹی آرگنائزیشن کے کاوشوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ وہ BLSO کے ساتھ ہر ممکن تعاؤن کرے گا خصوصاً خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے وہ متعلقہ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں سے ملکر کھلی کچہری کا بھی اہتمام کرینگے تاکہ ہم سب ملکر علاقے کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشش کریں۔

اس موقع پر تحصیل چیئرمین مستوج سردارحکیم نے علاقے کے مسائل خصوصاً خواتین کے مسائل کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرے تاکہ خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا موقع مل سکیں۔انھوں نے لائیو اسٹاک کے ذمہ داراں سے کہا کہ علاقے کے خواتین کو صحت مند چوزے رعائتی قیمت پر فراہم کر یں۔تحصیل چیئرمین نے لائیو اسٹاک کی جانب سے خواتین میں دوائی بھی تقسیم کئے۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد الیاس ریجنل ڈائریکٹر وٹرنری ریسرچ اینڈ ڈیزیس انویسٹیگیشن سنٹر چترال،ڈاکٹر سفیر اللہ سنئیر ریسرچ آفیسر،ڈاکٹر شیخ احمد ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ایکٹینشن اپر چترال،ڈاکٹر محمد سرور موبائل وٹرنری ھیلتھ چترال اور سپرٹینڈنٹ ڈپٹی کمشنر اپر چترال بھی موجود تھے۔

chitraltimes blso program booni 2 chitraltimes blso program booni


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
72358