Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وطن عزیز پاکستان کو ہمارے بزرگوں نے بیش بہا قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا ہے اور ہم پر لازم ہے کہ اس کی عظمت پر کسی حال میں آنچ آنے نہ دیں۔ پیغام پاکستان کانفرنس سے علمائے کرام ودیگر کا خطاب

شیئر کریں:

وطن عزیز پاکستان کو ہمارے بزرگوں نے بیش بہا قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا ہے اور ہم پر لازم ہے کہ اس کی عظمت پر کسی حال میں آنچ آنے نہ دیں۔ پیغام پاکستان کانفرنس سے علمائے کرام اور دوسرے مقررین کا خطاب

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) جمعرات کے روز شاہی مسجد چترال میں منعقدہ پیغام پاکستان کانفرنس میں علمائے کرام اور دوسرے مقررین نے اس بات کا بھر پور اعادہ کیا کہ وطن عزیز پاکستان کو ہمارے بزرگوں نے بیش بہا قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا ہے اور ہم پر لازم ہے کہ اس کی عظمت پر کسی حال میں آنچ آنے نہ دیں اور اس کے خلاف مذموم سازش کرنے والے منفی عناصر کو پہچان لیں اور ان کے مقاصد کو ناکامی سے دوچار کریں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو اور اس کے ادارے اپنے کام کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں۔

 

معروف عالم دین مولانا اسرار الدین الہلال کے زیر صدارت اس کانفرنس میں شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان اورمفتی عتیق الرحمن نے کہاکہ آزادی عظیم نعمت ہے اور اس آزادی کی کامل حفاظت کے لئے ہمارے صفوں میں مکمل اتحاد واتفاق کا ہونا لازمی ہے اور تمام قدرتی وسائل سے مالا مال اس ملک کو ترقی دینے کی راہ میں رکاوٹوں اور مشکلات کو ختم کرنے میں ہمیں ایک سیسہ پلائی ہوئی قوم کی مانند عمل کرنا ہوگا۔ مولانا قاضی سلامت اللہ نے کہاکہ قرارداد مقاصد میں قرآن وسنت کو ملک کا سپریم لاء قرار دیا گیا جوکہ اس کی اسا س کی حیثیت رکھتی ہے لیکن بعض عناصر ملک کی سیاسی کلچر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچارہے ہیں، علمائے کرام کو ٹارگٹ بنائے جارہے ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے اخلاقیات کاجنازہ نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے زور دے کرکہاکہ ہمیں دشمنوں کا آلہ کار بننے اور اور اس کی جڑوں کو نقصان پہنچانے والوں کو سختی سے مسترد کرے جوکہ کلاشنکوف سے ذیادہ مہلک اور خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

 

مولانا محمد قاسم نے کہاکہ مملکت خداداد پاکستان کو قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا گیا تھا لیکن ایک سازش کے تحت یہاں ایک طبقہ ملک میں امن وامان کی صورت حال کو مخدوش کرکے، ملکی اداروں کے خلاف زہر افشانی کرکے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل میں سرگرم عمل ہے جن کے خفیہ ایجنڈے سے عوام کو باخبر رہنا چاہئے۔ مولانا اسرا ر الدین الہلال نے عوام پر زور دیاکہ وہ ان حالات میں ملک کی مفاد کو سب پر مقدم رکھے اور اپنے قول وفعل سے ملک کے ساتھ وفاداری اور اس کے مفاد کو تمام چیزوں پر ترجیح دے تاکہ کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کردہ اسلام کی یہ قلعہ ترقی کی راہ پر روان دواں رہے۔

chitraltimes paigham pakistan confrence Chitral shahi masjid 1

chitraltimes paigham pakistan confrence Chitral shahi masjid 7 chitraltimes paigham pakistan confrence Chitral shahi masjid 10 chitraltimes paigham pakistan confrence Chitral shahi masjid 3

chitraltimes paigham pakistan confrence Chitral shahi masjid 6 chitraltimes paigham pakistan confrence Chitral shahi masjid 4 chitraltimes paigham pakistan confrence Chitral shahi masjid 5
chitraltimes paigham pakistan confrence Chitral shahi masjid 11


شیئر کریں: