Chitral Times

Mar 31, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب

شیئر کریں:

آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب

کوراغ ( چترال ٹایمز رپورٹ ) ہر سال 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کے عالمی دن مختلف تھیم کے ساتھ منایا جاتا ہے جس کا مقصدخواتین کے حقوق کا اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں برابر کا مقام دینے کے بارے میں آگاہی ہے۔ اس سلسلے میں دنیا بھر میں پروگرامات،تقاریب اور آگاہی واک کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اسی تسلسل میں ایک پروگرام آغاخان ہائرسیکنڈری سکول کوراغ میں منعقد کیاگیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔سکول میں جا بجا خواتین کے حوالے سے مختلف پیغامات پر مشتمل چارٹ آویزاں کئے گئے تھے۔پروگرام کی نظامت گیارھویں جماعت کی طالبات فہمیکہ علی اور آمنہ کریم کر رہی تھی۔ فہمیکہ علی نے خواتین مارچ کا تاریخی پس منظر بیان کیا۔اور اس سال کا تھیم DigitALL: Innovation and technology for gender equality, کا پس منظر بتایا۔ جس کا مقصد صنفی مساوات کے لئے جدت اور ٹیکنالوجی کی ضروریات کو فروغ دینے اور اہمیت کو اجاگر کرانا ہے۔ پروگرام میں جماعت ہشتم کی طالبہ دعا نظارنے نعت پیش کیا۔ گیارھویں جماعت کی طالبہ مہوش نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پریزینٹیشن دی جس میں معاشرے بچے بچیوں کی برابری اور خود اعتمادی کے حوالے سے تھی۔ گیارھویں جماعت کی ثانیہ سید نے خواتین کے موضوع پر اپنی انگریزی نظم پیش کی۔

 

اس کے علاوہ مختلف طالبات نے سفر،قیام اور گھریلو زندگی پر مبنی تجربات، تحفظات،اقدامات اور تجاویز پیش کیں جو پد سری معاشرے میں خواتین کو درپیش مسائل کے متعلق تھیں۔ آخر میں سکول کے پرنسپل سلطانہ برہان الدین نے خواتین کیعالمی دن کے پس منظر کو جدید دنیا اور جدید پس منظر کے مطابق پیش کیا انہوں نے اپنی تقریر میں “جینڈر اور جنس” کے درمیان فرق سے متعلق سیرحاصل گفتگو کی۔ اس کے علاوہ طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بحیثت عورت ہمیں کسی مہم کا حصہ بننے سے زیادہ مسائل کا حل تلاش کرنے اور ہمیں تربیت میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے کیوں کہ جس پدرسری نظام پر ہمیں اعتراض ہے وہ بھی ہماری تربیت کا نتیجہ ہے لہذا بطور ماں،بہن،بیوی اور بیٹی کے ہم اپنا کردار مثبت طریقے سے ادا کریں گے تو آنے والی نسلوں کو اس نظام سے کوئی شکایت نہیں ہوگی۔ اسی عہد کے ساتھ یہ پروگرام اختتام پزیر ہوا۔

chitraltimes women day akhss kuragh chitral 4 chitraltimes women day akhss kuragh chitral 2 chitraltimes women day akhss kuragh chitral 1


شیئر کریں: