Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور ہائیکورٹ نے کے پی اور پنجاب میں بلدیاتی نمائندے بحال کردئیے

شیئر کریں:

پشاور ہائیکورٹ نے کے پی اور پنجاب میں بلدیاتی نمائندے بحال کردئیے

پشاور(چترال ٹایمز رپورٹ ) پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو بحال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کو کالعدم قرار دیا۔پشاور ہائیکورٹ میں بلدیاتی نمائندوں کو معطل کرنے، الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے خلاف رٹ دائر کی تھی، کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس روح الامین اور جسٹس سید ارشدعلی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے پاس یہ اختیارات ہیں کہ شفاف انتخابات کے لئے بلدیاتی نمائندوں کو معطل کردیں، یہ پہلی دفعہ معطل نہیں ہوئے، 2018 میں بھی انتخابات کے لئے بلدیاتی نمائندوں کو معطل کیا گیا تھا۔جس پر جسٹس روح الامین نے کہا کہ یہ کئی بار معطل ہونگے کیا ان بلدیاتی انتخابات کے دوران صوبائی اسمبلیوں کو معطل کیا گیا تھا یا صرف بلدیانی نمائندے ہی معطل ہونگے؟بعدازاں فاضل بنچ نے الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو بحال کرے کے احکامات جاری کر دیئے۔

 

وزیراعظم نے گلگت بلتستان حکومت کی مدد کی درخواست تسلیم کرلی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیر اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان حکومت کی مدد کی درخواست تسلیم کرتے ہوئے سال 2023ء میں جی بی کیلئے 2.50 بلین روپے مختص کرنے کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبے کی ضرورت کو فوری پورا کرنے کی ہدایت کی اور مارچ اپریل کیلئے 26,666 میٹرک ٹن گندم کے فوری اجراء کا بھی حکم دیا ہے۔وزیر اعظم نے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے قیمتوں کی درستگی کیلئے جامع منصوبہ بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ منصوبہ 10 روز میں ای سی سی کو بھجوایا جائے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72321