Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ و طالبات کے لیے 500 سکالر شپس دیئے جائیں گے،احسن اقبال

Posted on
شیئر کریں:

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ و طالبات کے لیے 500 سکالر شپس دیئے جائیں گے،احسن اقبال

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی،اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی دو تہائی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے،نوجوانوں کی اتنی بڑی تعداد کو تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا بہت ضروری ہے،سیلابسے متاثرہ علاقوں کے طلبہ و طالبات کے لیے 500 اسکالر شپس دیئے جائیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو ایچ ای سی اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے ایچ سی اسی کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبہ و طالبات کے لیے 500 سکالر شپس کا اعلان کیاگیا۔ تقریب میں پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نیبھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کو تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔

 

یو ایس ایڈ کی جانب سے طلبہ کے لیے سکالرشپس کا اعلان ایسے ہی نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کے لیے ہے۔میں 500 سکالرشپس سپورٹ کرنے پر یو ایس ایڈکا شکریہ ادا کرتا ہوں ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقے تباہ ہو چکے ہیں ایسے میں یہاں کے طلبہ کے لیے اس طرح کے مواقع فراہم کرنا بہت اہم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان آج قانون سے فرار حاصل کر رہا ہے۔ہم نے عدالتوں کے نوٹسز کا سامنا کیا ہے۔ سرجری کے باوجود نیب نوٹس پر پیش ہوا۔مجھے گرفتار کیا گیا، ہماری لیڈر شپ نے بھی تمام عدالتوں کے سمن اور پیشیاں بھگتی ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ وہ عدالتوں اور قانون سے بڑے ہیں،سپریم کورٹ نے عمران خان کو ڈھیل دی ہے، وہ سپریم کورٹ کو خاطر میں نہیں لاتے۔ انہوں نے کہا کہ سات ماہ تک انہوں نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے سپریم کورٹ کے آرڈر کو نہیں مانا۔انہوں نے کہاکہ جو شخص ہمیں مغربی جمہوریت کے لیکچر دیتا تھا،جو شخص ہمیں بتاتا تھا کہ عدلیہ کا احترام کی ہوتا ہے،اب دیکھ لیجیے وہ کیسے قانون سے چھپتا پھر رہا ہے، لوگوں کو بہادر ی کے درس دینے والا عدالت کا سمن وصول نہ کرنے کے لیے غسل خانے میں چھپ جاتا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72273