Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور ہائی کورٹ نے چترال کے گیس پلانٹس فوری طور پر لگانے کے احکامات جاری کردی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ہائی کورٹ نے چترال کے گیس پلانٹس فوری طور پر لگانے کے احکامات جاری کردی

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز) پشاور ہائی کورٹ نے چترال کے گیس پلانٹس فوری طور پر لگانے کے احکامات جاری کردی جس کے پراجیکٹ کو پی ٹی آئی حکومت نے آخری مرحلے میں ختم کردیا تھا جب چترال کے تین مقامات پر زمین کی خریداری کے ساتھ متعلقہ سازوسامان بھی امپورٹ ہوکر ملک پہنچ گئے تھے ۔
چترال سے سابق ممبر قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین کی کوششوں سے جنگلات کو بچانے کے لئے وفاقی حکومت نے چترال ٹاؤن ، آیون اور دروش کے مقامات پر گیس پلانٹس کی تنصیب کے ذریعے سستی گیس کی فراہمی کا میگا پراجیکٹ منظور کر لیا تھا ۔

اس فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کے رہنما رضیت و بااللہ اور سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے پشاور ہائی کورٹ میں کیس دائر کیئے تھےجس کا فیصلہ منگل کے روز سناتے ہوئے حکومت کو حکم دیا گیا ہے کہ یہ گیس پلانٹس دوبارہ چترال میں نصب کئے جائیں ۔ اس تاریخی فیصلے پر چترال میں خوشی کی لہر دوڑ رہی ہے ۔

دریں اثنا شہزادہ افتخارالدین نے چترال کے عوام کو مبارکباد دیتے ہویے کہا ہے کہ گیس پلانٹس کے تنصیب سے سین لشٹ سے لیکر دروش تک عوام کو سستی گیس مہیا ہوگی ، جس سے جنگلات پر دباو کم ہوگی، چترال ٹایمز سے گفتگو کرتے ہویے انھوں نے کہا کہ انصاف کی حکومت نے چترال کے گیس پلانٹس منصوبے تو ختم کردیے مگر گلگت بلتستان اور کشمیر کیلیے پلانٹس کی منظور دیدی گیی، یہ کھلا تضاد نہیں تو کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ہایی کورٹ نے صوبایی اور مرکزی حکومتوں کو گیس پلانٹس فوری نصب کرانے کا حکم دیدیاہے۔
پی ٹی آئی کے سینیررہنما رضیت و بااللہ نے بھی چترال کے عوام کو مبارکباد دیتے ہویے اپنے وکلاکا شکریہ ادا کیا ہے کہ انکی انتھک محنت سے یہ پٹیشن جیتنے میں کامیاب ہویے۔

chitraltimes prince iftikhar ud dinchitraltimes razitubillah phc


شیئر کریں: