Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حکومت نے زرمبادلہ بچانے کیلئے حج کوٹہ پر پابندی لگا دی

Posted on
شیئر کریں:

حکومت نے زرمبادلہ بچانے کیلئے حج کوٹہ پر پابندی لگا دی

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)زرمبادلہ بچانے کے لئے حکومت نے حج پر کوٹے کی پابندی لگا دی ہے، اس اقدام سے 40 کروڑ ڈالر کی بچت ہو سکے گی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا،اسے منظوری کے لئے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔اس فیصلے سے اوورسیز پاکستانیز اپنے عزیز و اقارب کو زرمبادلہ کی صورت میں ادائیگی کرکے حج پر بھیج سکیں گے۔گزشتہ سال کی نسبت حج اخراجات میں بڑا اضافہ ہونے کا امکان ہے، حج اخراجات 12 سے 13 لاکھ رہنے کا امکان ہے۔حکومت کے پاس عازمین حج کو دینے کے لئے زرمبادلہ کی کمی ہے جس کی وجہ سے تقریباً 90 ہزار کے قریب عازمین حج کو پاکستانی سپانسر کریں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72238