Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں ساتواں خانہ ومردم شماری زور شور سےجاری

Posted on
شیئر کریں:

چترال میں ساتواں خانہ ومردم شماری زور شور سےجاری

اپرچترال( جمشیداحمد )ملک بھر کی طرح اپر اورلویر چترال میں بھی ساتواں خانہ مردوم شماری زور شور سے جاری ہے جوکہ پہلی دفعہ پورے ملک میں ڈیجیٹل Tabs کے زریعے ہو رہی ہے حکومتی مردم شماری عملہ سیکورٹی پولیس جوانوں کے ساتھ اپرچترال کے تمام دور افتادہ علاقوں میں شدید موسیمی حالات برفباری کے باوجود ہر گاون میں گھر گھر جاکر خانہ شماری اور مردم شماری میں مصروف ہیں مردم شماری عملے کے کہنے کے مطابق پہلے لسٹنگ اور عمارتوں کو نمبر لگانے کا عمل جاری ہے اس کے بعد enumerationگینتی فہرست وعرہ کا کام شروع ھوگا جس میں ہر گھر سے ان کی تمام معلومات لی جاۓ گی۔اس سلسلے میں عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ حکومتی سروے عملے سے خصوصی تعاون کرے اگر ہو سکے ضروری معلومات کاغذ پر لکھ کر گھر میں چھوڑیں تاکہ مردم شماری کے عملے کے سوالات کے جوابات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو اور انکے وقت ضاٸع نہ ہو۔

مردوم شماری کے حوالے سے چترال کی مختلف مکاتب فکر کے افراد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2017 کے مردم شماری ہوٸی تھی اس مردم شماری میں چترال میں صحیح اور درست اندراج نہ ہونے کی وجہ سے چترال کی ایک صوباٸی سیٹ کم ہوٸی تھی حالیہ اس مردم شماری میں کوشش کرکے درست اندراج کیا جاۓ اور جو کوتاہیاں پہلے ہوٸی ہیں وہ دوبارہ نہ ہو اور مردم شماری عملہ کہتے ہیں کہ علاقے میں ناقص نیٹ ورکس سہولت کی وجہ سے ڈیٹا submit کرنے میں کافی مشکلات پیش اتے ہیں جوکہ بہت مشکل سے سنڈ کی جاتی ہے اور شدت سردی میں نمبر لگانے والے مارکر بھی کام چھوڑتے جس کے لیے معیاری مارکر فراہم کی جاۓ تاکہ دیواروں اور دروازوں میں لکھنے میں اسانی ہو أس کے علاوہ ضلع میں مردم شماری کو کامیاب کرنے میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ اپرچترال اور پولیس اپنے کردار احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں۔

chitraltimes first digital census continue chitral 1 chitraltimes first digital census continue chitral 2 chitraltimes first digital census continue chitral 3 chitraltimes digital census continue in chitral districts 5 chitraltimes digital census continue in chitral districts 6 chitraltimes digital census continue in chitral districts 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
72204