Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیئرمین تحریک تحفظ حقوق چترال کی قیادت میں چترالی عوام کا پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

شیئر کریں:

چیئرمین تحریک تحفظ حقوق چترال پیر مختار نبی کی قیادت میں چترالی عوام کا پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

/پشاور (نمایندہ چترال ٹایمز )چیئرمین تحریک تحفظ حقوق چترال پیر مختار نبی کی قیادت میں زرگراندہ چترال سے تعلق رکھنے والے نوجوان نوید اقبال کی مبینہ خودکشی قتل کے خلاف  چترالی عوام نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ   چھ دن پہلے کم عمر نوجوان نوید اقبال زرگراندہ چترالال  سے  بال کٹوانے بازار جاتا ہے اور اس کی لاش دریا کے کنارے سے برآمد ہوئی اور خودکشی کا نام دیا جاتا ہے۔ یہ نوجوان تو چلے گئے لواحقین رو رو کر ہلقان ہیں۔

احتجاجی مظاہریں اور مقامی میڈیا  سے خطاب کرتے ہویے پیر مختار نے کہا کہ   آپ صحافی حضرات میں سے بہت سے ایسے ہونگے جو کرائم رپورٹنگ کی ہوگی ، یہ معاملہ خودکشی کا نہیں ہے۔کسی اینگل سے بھی اسے خودکشی کا نام دینا مقتول اور اسکے لواحقین سے زیادتی ہے۔ مجھے آج بس ایک عرض کرنا ہے ایسے سینکڑون واقعات رونما ہوتے ہیں جن کی ٹھیک سے تحقیق کرنے کے بعد نتیجہ کچھ اور نکلتا ہے کیا ہم نے کبھی بیٹھ کر سوچا ہے ایسے قتل کے واقعات کا بازار گرم ہے تو آخر کیوں؟؟؟

انھوں نے مذید کہاکہ جب آپ کو آپکے حقوق نہ ملیں، پروٹیکشن جوکہ ریاست کی بنیادی، انتہائی بنیادی ذمہ داری ہے، وہ دینے میں ریاست ناکام رہے، آج اس لاش دریا سے برآمد ہوئی، لوگ سوگ میں ہیں۔ جب یہ واقعہ معلوم ہوا تو میں جذبات پر قابو نہ رکھ سکا، سوچا اسی دن اس بات کو سنجیدہ لیا ہوتا تو شاید سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کا سہارا لیکر اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تھوڑا بہت جگانے نکلے ہیں۔ معاف کیجیے گا، اس سسٹم کے سپورٹر ایسے قتل خاموش تماشی بن کر بھیٹتے ہیں اور ظلم ہوتے دیکھتے ہیں لیکن ظالم بن کر آنکھیں بند کیے رکھتے ہیں۔ اور تحقیق کیے بغیر خودکشی کا رنگ دیتے ہیں ،

پیر مختار نے مذید کہا کہ میں اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں ، انسانی حقوق کے علمبرداروں پر بھروسہ کرتے ہوئے یہ امید رکھتا ہوں کہ اس مظلوم و مجبور و غریب مقتول نوجوان کے معاملے پر شفاف انکوائری ہو ،اور جلد از جلد کیس میں کوئی مثبت پیش رفت ہو ۔میری خاص کر ڈی پی او چترال سے درخواست ہے اس معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی بنائی جاے اور اس واقعے کی جڑ معلوم کرے اسکے پیچھے اصل محرکات کیا ہیں۔ ورنہ آپ سب کو تیار رہنا ہوگا، ایک ایسے احتجاج کے لئے جو کم از کم مروجہ احتجاج سے الگ ہوگا۔

chitraltimes chairman pir mukhtar protest in front of press club2 chitraltimes chairman pir mukhtar protest in front of press club


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72182