Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے میں سیاحت اور آثار قدیمہ کے تاریخی مقامات سیاحوں کیلئے مزید پر کشش بنائے جائیں گے،سوات، چترال،صوابی اور ضم شدہ اضلاع میں سیاحت کے شعبے کو مزید وسعت دیں گے۔ ظفرمحمود

Posted on
شیئر کریں:

صوبے میں سیاحت اور آثار قدیمہ کے تاریخی مقامات سیاحوں کیلئے مزید پر کشش بنائے جائیں گے،سوات، چترال،صوابی اور ضم شدہ اضلاع میں سیاحت کے شعبے کو مزید وسعت دیں گے۔ ظفرمحمود

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت اور آثار قدیمہ ظفر محمود نے کہا ہے کہ صوبے میں سیاحت اور آثار قدیمہ کے تاریخی مقامات سیاحوں کیلئے مزید پر کشش بنائے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ سوات، چترال،صوابی اور ضم شدہ اضلاع میں سیاحت کے شعبے کو مزید وسعت دیں گے،نوجوانوں کیلئے یوتھ سنٹرز، تفریحی اور سیاحتی مراکز کا قیام اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع مانسہرہ ڈب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مشیر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت خیبر پختونخوا میں صحت افزاء ماحول کی فراہمی کا تہیہ کر رکھا ہے اور مفاد عامہ کی اس اہم ترین ترجیح کی تکمیل کیلئے صوبے میں اہم سیاحتی مقامات میں ماحول دوست سرگرمیوں کو تیز کریں گے۔ظفر محمود نے کہا کہ صحت افزاء اور خوشگوار ماحول کی بہتری کیلئے ہر شہری کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک ہونا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان خصوصی طور مثبت سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کریں،صحت مند زندگی کیلئے تفریحی مقامات اورخوشگوار ماحول انتہائی ضروری ہیں اسلئے تفریحی مقامات کو مزید بہتر اور سیاحوں کیلئے سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔


شیئر کریں: