Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

قومی ائیرلائن نے  حج 2023 کیلئےکرایوں کا اعلان کردیا 

Posted on
شیئر کریں:

قومی ائیرلائن نے  حج 2023 کیلئےکرایوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پی آئی اے نے حج 2023 کیلئے فلائٹ آپریشن اورپرائیوٹ حج کے لیے کرایوں کا اعلان کردیا۔ترجمان قومی ائیرلائن کے مطابق پرائیوٹ حج کے لیے جانے والے عازمین کے لیے کرایہ 870 ڈالر سے لے کر ایک ہزار 180 ڈالرز تک مقرر کیا گیا ہے۔ یہ کرایہ ساوتھ ریجن جس میں کراچی،کوئٹہ،سکھر،حیدرآباد شامل ہے کے عازمین کے لیے نافذ العمل ہوگا۔نارتھ سیکٹرجس میں لاہور،اسلام آباد،پشاور، ملتان اور دیگر شہر شامل ہیں کے عازمین کے لیے کرایے کی شرح 910 ڈالر سے لے کر ایک ہزار 220 ڈالر تک ہوگی۔ ممکنہ طور پرسرکاری حج کے تحت جانیوالے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امور کرے گی۔قومی ایئرلائن 21مئی سے 2اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گی جس کے دوران 38 ہزار سے زائد عازمین کے سفر کرنے کی توقع ہے۔تقریبا 44ہزار سے زائد عازمین سعودی ایئرلائن اور باقی پاکستان سے آپریٹ ہونیوالی 2نجی ایئرلائنز کے ذریعے حجاز مقدس جائیں گے۔پی آئی اے اپنے حج فلائٹ آپریشن جدہ اور مدینہ کیلئے بوئنگ777اور ایئربس320استعمال کرے گی۔

 

پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن(پی آئی اے) کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے بورڈ کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے پی آئی اے کے تمام ملازمین کو 10 فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں جاری کردی گئیں۔پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں جنوری 2023 سے اضافہ کیا گیا ہے۔پی آئی اے سینئر آفیسرز ایسوسی ایشن (ساسا) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے سے پی آئی اے ملازمین کوپریشانی سے نجات ملی ہے۔ اضافے کے ساتھ ملازمین کی تنخواہیں متعلقہ بینکوں میں ٹرانسفر کردی گئی ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72153