Chitral Times

Mar 31, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الیکشن کمیشن کا پیر یا منگل کو انتخابی شیڈول جاری کرنے کا امکان

Posted on
شیئر کریں:

الیکشن کمیشن کا پیر یا منگل کو انتخابی شیڈول جاری کرنے کا امکان

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن نے انتخابی شیڈول کی تیاری شروع کر دی۔ انتخابی شیڈول پیر یا منگل کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز عدلیہ سے نہ لینے اور پنجاب کے انتخابات کے لیے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو مزید خط نہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر سے ڈی آر اوز اور آر اوز کی فہرست مانگ لی ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن آج فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کا تخمینہ لگایا ہے۔ اس سلسلے میں آئندہ ہفتے وزرات خزانہ کو خط لکھا جائے گا جس میں فوری فنڈز جاری کرنے کا کہا جائے گا۔الیکشن کمیشن انتخابات میں سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے لیے وزارت داخلہ کو بھی آئندہ ہفتے خط لکھے گا

 

پشاور ہائیکورٹ نے ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کردیا

پشاور(چترال ٹایمز رپورٹ )پشاور ہائی کورٹ نے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے حوالے سے مختصر فیصلہ جاری کر دیا۔پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی ممبران کی جانب سے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے مختصر فیصلیجاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کیا جاتا ہے۔مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے، اسپیکر 7 مارچ تک اپنے کمنٹس جمع کرائیں۔پشاور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تین ہائی کورٹس نے ضمنی الیکشن شیڈول کو معطل کیا، دیگر سیاسی پارٹیوں نے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔عدالت نے مختصر فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

 

سندھ ہائی کورٹ نے ایس پی ایس سی 2020 کے امتحانات کو مسترد کر دیا

کراچی(سی ایم لنکس)سندھ ہائی کورٹ میں سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) 2020 کے امتحانات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے 2020 کے امتحانات کو مسترد کرتے ہوئے امیدواروں سے 2 ماہ کے اندر اندر دوبارہ امتحان لینے کا حکم جاری کر دیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ امتحانات ہائی کورٹ کے آفیشل اسائنی اور اسسٹنٹ رجسٹرار کی زیر نگرانی لئیجائیں گے۔سندھ ہائی کورٹ نے بتایا کہ چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) نے بھی رپورٹ میں ردوبدل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نتائج میں ردوبدل کے الزام میں ملوث افسران کو معطل کردیا گیا۔سندھ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ معطلی سے کام نہیں چلے گا ذمیداروں کا تعین کرکے انہیں سزا دیں۔عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لئے 2 ماہ کی مہلت دیتے ہوئے حکم نامہ جاری کیا کہ اگر ذمہ داروں کے خلاف اطمینان بخش کارروائی نہ ہوئی تو عدالت خود فیصلہ کرے گی۔


شیئر کریں: