Chitral Times

May 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال زرگراندہ سے چھ دن سے لاپتہ نوجوان کی گمشدگی کا معمہ، لاش دریاسے برآمد

Posted on
شیئر کریں:

چترال زرگراندہ سے چھ دن سے لاپتہ نوجوان کی گمشدگی کا معمہ،  لاش دریاسے برآمد

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز )چھ روز سے لاپتہ چترال ٹاؤن زرگراندہ  سے لاپتہ نوجوان اقبال نوید کی گمشدگی کا معمہ  حل ہوگیاہفتہ 4مارچ کو 12:30بجے کے قریب جوٹی لشٹ چترال میں دریا سے نعش برآمد کردی گئی۔ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے نعش دریا سے برآمد کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال پہنچایا جہاں اس کی پوسٹ مارٹم جاری ہے۔جس کے بعد معمہ کا پتہ چلے گا کہ آیا واقعہ خودکشی کا ہے یا قتل کا۔

اہل خانہ کے مطابق نوجوان گھر زرگراندہ سے بال کٹوانے کے لیے بازار کے لیے نکلا لیکن واپس نہیں آیا۔ لاپتہ نوجوان کی شناخت اقبال نوید ولد صوبیدار زر ولی کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ خاندان اصل میں ملکھو  سہت سے تعلق رکھتا ہے اورزرگراندہ چترال  میں آباد ہے۔
اس واقعے سے اس کے خاندان  کے لوگ انتہائی پریشانی میں  مبتلا تھے کیونکہ لاپتہ نوجوان کا سراغ لگانے کے لیے رشتہ داروں اور سوشل میڈیا صارفین کی کوششیں بے نتیجہ رہی تھی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
72126