Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعظم کی زیر صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 10، پوسٹل گروپ کے 2 اور انفارمیشن گروپ کی ایک آفیسر کو گریڈ۔21 سے 22 میں ترقی دے دی گئی

Posted on
شیئر کریں:

وزیراعظم کی زیر صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 10، پوسٹل گروپ کے 2 اور انفارمیشن گروپ کی ایک آفیسر کو گریڈ۔21 سے 22 میں ترقی دے دی گئی

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورت )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے 27 ویں اجلاس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 10، پوسٹل گروپ کے 2 اور انفارمیشن گروپ کی ایک آفیسر کو گریڈ۔ 21 سے 22 میں ترقی دے دی گئی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کابینہ سیکرٹریٹ سے جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق گریڈ۔21 سے 22 میں ترقی پانے والے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران میں احمد حنیف اورکزئی، یوسف خان، محسن مشتاق چاندنہ، ساجد صدیق، کیپٹن (ر) سعید احمد نواز، عارف انور بلوچ، اویس منظور سمرا، علی شیر محسود، سید علی مرتضیٰ اور وسیم مختار چوہدری، پوسٹل گروپ کے خالد جاوید خان اور حسن اختر خان جبکہ انفارمیشن گروپ کی آفیسر شاہیرہ شاہد شامل ہیں۔

 

وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے تیل مزید مہنگا ہونے کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے روپے پر دباؤ بڑھنے کی صورت میں تیل مزید مہنگا ہونے کا اشارہ دے دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو عدم استحکام کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے پاس استحکام سے متعلق معاملات پر اتھارٹیز ہیں انہیں بھی اس پر غور کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے روپے پر دباؤ بڑھتا ہے، ملک چلانا موجودہ غیر یقینی صورت حال میں بہت بڑی بات ہے۔

 


شیئر کریں: