Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صدر نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو کروانے کی منظوری دے دی

Posted on
شیئر کریں:

صدر نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو کروانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 30اپریل کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کروانے کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا۔ الیکشن کمیشن کی تجویز کے مطابق صدر مملکت نے پولنگ ڈے کے لیے اتوار کے دن کی منظوری دی ہے۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو خط ارسال کیا تھا جس میں صوبہ پنجاب کے انتخابات کے انعقاد کے لیے 30اپریل سے 7مئی 2023 تک کی تاریخیں تجویز کی گئی تھی۔قبل ازیں، چیف الیکشن کمشنر سلندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ممبران کمیشن و سیکریٹری الیکشن کمیشن شریک ہوئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق صدر مملکت کی طرف سے تاریخ کے انتخاب کے بعد آئینی اور قانونی فرائض انجام دینے کے لیے تیار ہیں۔اسکے علاوہ، الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا کو بھی مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آپ کے جواب کا منتظر ہے۔

 

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو چٹھی ارسال،صوبہ پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کے لئے 30اپریل سے 7مئی 2023 تک کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں،الیکشن کمیشن

اسلام آباد(سی ایم لنکس)الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ آ ف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو چٹھی ارسال کی ہے جس میں صوبہ پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کے لئے 30اپریل سے 7مئی 2023 تک کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں معزز ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ آ ف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو چٹھی ارسال کی ہے جس میں صوبہ پنجاب کے انتخابات کے انعقاد کے لئے 30اپریل سے 7مئی 2023 تک کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔صدر مملکت کی طرف سے تاریخ کے انتخاب کے بعد الیکشن کمیشن اپنے آئینی اور قانونی فرائض انجام دینے کے لئے تیار ہے۔ الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا کو بھی مراسلہ بھیجا ہے، جس میں تحریر کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آ ف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن آپکے جواب کا منتظر ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72116