Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوئر چترال میں بڑی مقدار میں جعلی اور زائدالمیعاد کاربونیٹیڈ ڈرنکس برآمد

Posted on
شیئر کریں:

لوئر چترال میں بڑی مقدار میں جعلی اور زائدالمیعاد کاربونیٹیڈ ڈرنکس برآمد

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) لوئر چترال میں بڑی مقدار میں جعلی اور زائدالمیعاد کاربونیٹیڈ ڈرنکس برآمد کرکے بحق سرکار ضبط کرلیے گئے۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان کی احکامات کی روشنی میں خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی لوئر چترال کی ٹیم نے مین بازار میں مختلف خورا ک کے کاروباروں کے معائنے کئے۔فوڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی دی گئی۔ ریسٹورنٹس،میٹ شاپس،بیکریز اور مصالحہ شاپس کا معائنہ عمل میں لایا گیا۔ مختلف دکانوں سے بڑی مقدار میں جعلی اور ذائدالمعیاد کاربونیٹیڈ ڈرنکس برآمد کرکے بحق سرکار ضبط کرلیے گئے جبکہ مالکان پر جرمانے عائد کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی خان نے کہا ہے کہ جعلی اور زائد المعیاد اشیاء کی فروخت ایک جرم ہے اور اس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کاروائیاں جاری رہے گی۔

chitraltimes food saftey checked chitral bazar chitraltimes food saftey checked chitral bazar2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
72109