Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

واپڈاکے ذمے نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مدمیں صوبے کے53ارب روپے کے بقایاجات واجب الاداہیں-مشیر توانائی

Posted on
شیئر کریں:

واپڈاکے ذمے نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مدمیں صوبے کے53ارب روپے کے بقایاجات واجب الاداہیں-مشیر

توانائی

خیبرپختونخواتوانائی وسائل سے مالامال صوبہ ہے،حمایت اللہ خان
وفاق کے ذمے صوبے کے بقایاجات کے حصول کے لئے ہرفورم پر آوازاٹھائی جائے گی،مشیرتوانائی و خزانہ

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) “خیبرپختونخواتوانائی کے وسائل سے مالامال صوبہ ہے جہاں تیل وگیس سمیت پن بجلی کی پیداوارکے قیمتی خزانے پائے جاتے ہیں،وفاق کے ذمے صوبے کے اربوں روپے کے بقایاجات کے حصول کے لئے ہرفورم پر آوازاٹھائی جائے گی۔ اس سلسلے میں محکمہ توانائی میں وفاقی اداروں کے ساتھ درپیش مسائل کواجاگرکرنے اورپالیسی معاملات بارے میں کوآرڈینیشن سیل کا قیام بہت ضروری ہے”۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے توانائی وخزانہ حمایت اللہ خان نے محکمہ توانائی میں دی گئی بریفنگ کے دوران کیا۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری توانائی تاشفین حیدر،ایڈیشنل سیکرٹریزآصف خان،عبدالحسیب اورڈاکٹرقاسم علی خان بھی موجودتھے۔ مشیر توانائی وخزانہ حمایت اللہ خان کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ وفاقی ادارے واپڈاکے ذمے نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مدمیں صوبے کے53ارب روپے کے بقایاجات واجب الاداہیں جس کے لئے متعددباراعلیٰ سطحی فورمزمیں معاملات اٹھانے سمیت تحریری طورپربھی متعلقہ حکام کو آگاہ کیاگیاہے جبکہ پیڈوکے پن بجلی کی فروخت کے حوالے سے10ارب روپے کے بقایاجات بھی واجب الاداہیں۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری تاشفین حیدرنے بتایاکہ محکمہ توانائی کاربن کریڈٹ کے حصول سمیت صوبے میں بجلی کے ترسیلی نظام کوازخودچلانے کے لئے صوبے میں قائم کردہ پہلی خیبرپختونخواٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی KPT&GCکے سربراہ کے تقررسمیت دیگر امورچلانے کے لئے اقدامات اٹھارہاہے۔ اجلاس میں مشیر توانائی وخزانہ حمایت اللہ خان نے محکمے کے افسران کو یقین دلایاکہ وہ صوبے میں تیل وگیس کی رائلٹی،واٹریوزچارجز اورنیٹ ہائیڈل پرافٹ کے مسائل کواعلیٰ سطحی فورمز میں اٹھاکراس کا حل نکالنے کی کوشش کرینگے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72095