Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن نے سال 2022 میں 20 لاکھ 47 ہزار عوامی خدمات کی نگرانی کی

Posted on
شیئر کریں:

رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن نے سال 2022 میں 20 لاکھ 47 ہزار عوامی خدمات کی نگرانی کی
سب سے ذیادہ بروقت خدمات ڈپٹی کمشنرز نے جبکہ سب سے کم تعلیمی بورڈز نے فراہم کیں, شہاب خان۔

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن نے سال 2022 میں 20 لاکھ 47 ہزار 440 عوامی خدمات کی نگرانی کی۔ 95 فیصددرخواست گزاروں کو بروقت خدمات فراہم کی گئیں جبکہ باقی 5 فیصددرخواست گزاروں کو خدمات مقررہ وقت کے مطابق نہیں مل سکیں۔ کمیشن اس وقت 13 محکموں کی 80 خدمات کی نگرانی کر رہاہے۔ڈپٹی کمیشنرز نے 5 لاکھ 87 ہزار خدمات بروقت فراہم کیں جو کہ سب سے زیادہ ہیں. بورڈز اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ایک لاکھ 46 ہزار طلباء کی درخواستوں کو بروقت نمٹایا جو کہ سب سے کم خدمات کی فراہمی ہے۔ ان خیالات کا اظہارشہاب خان ڈیٹا انالسٹ رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن نے نئے ترقی پانے والے سپرنٹنڈنٹ، پرنسپنل، اسسٹنٹس ٹو سیکریٹریز اینڈ منسٹرز اور تحصیلداروں کو ان کی ٹریننگ کے دوران لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ شہاب خان نے خدمات تک رسائی قانون اور کمیشن کے بارے میں ایک جامع لیکچر دیا اور اہلکاروں کو بتایا کہ کس طرح وہ عوام کو بروقت خدمات فراہم کرنے کے پابند ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72093